US News: امریکہ میں دردناک واقعہ، پاکستانی نزاد شخص نے بیوی، معصوم بیٹی اور ساس کو ماری گولی، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش
US News: امریکہ میں دردناک واقعہ، پاکستانی نزاد شخص نے بیوی، معصوم بیٹی اور ساس کو ماری گولی، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش
Pakistani man kills wife, daughter: امریکہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماری، پھر اپنی ساس کو گولی مار دی اور سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ یہ تھا کہ اس شخص نے اپنی ہی چار سالہ بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے کچل ڈالا ۔
ہیوسٹن : امریکہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ میں ایک شخص نے پہلے اپنی بیوی کو گولی ماری، پھر اپنی ساس کو گولی مار دی اور سب سے دل دہلا دینے والا واقعہ یہ تھا کہ اس شخص نے اپنی ہی چار سالہ بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے کچل ڈالا ۔ اس نے معصوم بیٹی کو بھی گولی مار دی ۔ یہ منظر انتہائی خوفناک تھا۔ سب کو مارنے کے بعد اس شخص نے خود کو بھی گولی مار لی۔ یہ واقعہ امریکہ کے ٹیکساس صوبے میں پیش آیا ہے۔ اپنے ہی خاندان کو تباہ کرنے والا یہ شخص پاکستانی نژاد ہے ۔
پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شخص نے اپنی بیوی، چار سالہ بیٹی اور ساس کا گولی مار کر قتل کردیا۔ ہیرس کاؤنٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے افسران جمعرات کو علی الصبح گولی چلنے کی اطلاع ملنے کے بعد چیمپیئن فاریسٹ ایریا میں واقع ونٹیج پارک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں داخل ہوئے اور وہاں ایک گھر کے اندر چار افراد کو مردہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ لاش کے پاس سے ایک نیم خودکار شاٹ گن ملی تھی۔
ایڈ گونزالیز نے ایک ٹویٹ میں کہا : ایسا لگتا ہے کہ یہ شخص الگ رہ رہی اپنی بیوی کے گھر گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے وہاں جا کر اپنی بیوی، چار سالہ بیٹی اور ساس کا گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ جائے واقعہ سے چار لاشیں ملی ہیں اور وہاں سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ اس خاندان کا اصل تعلق جنوبی ایشیا سے تھا ۔
ایڈ گونزالیز کے مطابق ان کی طلاق ہونے والی تھی اور دونوں میاں بیوی الگ الگ رہتے تھے۔ مقامی پولیس نے ابھی تک ان کے نام جاری نہیں کیے ہیں لیکن ان کے آخری رسوم کا بندوبست کرنے والے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سعدیہ منظور، اس کی بیٹی خدیجہ محمد اور والدہ عنایت بی بی کے طور پر کی گئی ہے ۔ سعدیہ ہیوسٹن پیس اکیڈمی میں ٹیچر تھیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔