عمران خان نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کی ریلی ، نوجوانوں کو ہندوستان میں دراندازی کیلئے اکسایا ، دہشت گردی کی دی دھمکی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفرآباد میں کشمیر کے معاملہ کو لے کر ریلی کی ، جس میں انہوں نے ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جم کر زہر اگلا ۔

Sep 13, 2019 10:06 PM IST | Updated on: Sep 13, 2019 10:44 PM IST
عمران خان نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کی ریلی ، نوجوانوں کو ہندوستان میں دراندازی کیلئے اکسایا ، دہشت گردی کی دی دھمکی

عمران خان نے پاک مقبوضہ کشمیر میں کی ریلی ، نوجوانوں کو ہندوستان میں دراندازی کیلئے اکسایا

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کے معاملہ پر دنیا کے کسی بھی ملک کا ساتھ نہیں ملنے سے پاکستان پوری طرح بوکھلا گیا ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفرآباد میں کشمیر کے معاملہ کو لے کر ریلی کی ، جس میں انہوں نے ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جم کر زہر اگلا ۔ وہ یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے لوگوں کو اسلام کا واسطہ دے کر ہندوستان میں دراندازی کیلئے بھی کھلے عام اکسایا ۔

عمران خان نے کہا کہ پی او کے کے نوجوان ایل او سی کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں ، لیکن آپ ابھی وہاں مت جائیے ، میں آپ کو بتاوں گا کہ آپ کو وہاں کب جانا ہے ۔ اس سے پہلے مجھے اقوام متحدہ جانے دیں ، دنیا کو کشمیر کے حالات کے بارے میں بتانے دیں ، اگر انہوں نے کشمیر کا معاملہ حل نہیں کیا ، تو اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا ۔

Loading...

حالانکہ پی او کے ایک سیاسی کارکن امجد ایوب مرزا کے مطابق عمران خان کی ریلی پوری طرح فلاپ رہی ۔ راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے لوگوں کو ٹرکوں میں بھر کر مظفر آباد لایا گیا تھا ۔ مرزا نے کہا کہ پی او کے کے لوگون نے عمران خان کی ریلی کا بائیکاٹ کیا ۔ دنیا کو اس کیلئے یہاں کے لوگوں کو مبارکباد دینی چاہئے ۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم مودی کا منصوبہ ہندوستان سے مسلمانوں کا صفایا کرنا ہے ۔ دنیا بھر کے 1.2 ارب مسلمان کشمیر کے حالات دیکھ رہے ہیں ۔ ریلی میں انہوں نے جھوٹا دعوی کیا کہ کشمیر کا معاملہ اب بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے ۔ پاکستان کو اس پر ہر طرف سے حمایت مل رہی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے جموں و کشمیر میں ہو رہے مظالم کا معاملہ اٹھاوں گا ، میں کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا ۔ وزیر اعظم مودی کی جرمن تاناشاہ ہٹلر سے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نو لاکھ ہندوستانی فوجی لوگوں پر ظلم کررہے ہیں ۔

Loading...