ہوم » نیوز » عالمی منظر

قرض میں ڈوبے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ، وزیر اعظم نے کہا۔ خارجی ملکوں سے آیا خوب پیسہ

چین، ہندستان، امریکہ، فرانس اور روس جیسے بڑے ملکوں کی معیشت کے بحران میں ہونے کی باتیں سامنے آئیں لیکن ایک طویل عرصے سے معاشی بحران جھیل رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عوام کو ایک اچھی خبر دے کر دنیا کو چونکا دیا ہے۔

  • Share this:
قرض میں ڈوبے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ، وزیر اعظم نے کہا۔ خارجی ملکوں سے آیا خوب پیسہ
وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کی معیشت (Economy Of  Pakistan) کی خراب حالت کے قصے دنیا بھر کے میڈیا کی سرخیاں بنتی رہی ہیں۔ قرض میں پاکستان کے ڈوبے ہونے کے چرچے عام ہوتے رہے لیکن اب ایک ایسی خبر آئی ہے جس کے بعد سے سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کی خبر آئی ہے۔ چین، ہندستان، امریکہ، فرانس اور روس جیسے بڑے ملکوں کی معیشت کے بحران میں ہونے کی باتیں سامنے آئیں لیکن ایک طویل عرصے سے معاشی بحران جھیل رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عوام کو ایک اچھی خبر دے کر دنیا کو چونکا دیا ہے۔


خارجی ملکوں میں رہ رہے پاکستانیوں نے بھیجے پیسے


وزیر اعظم عمران خان کے مطابق، ستمبر میں خارجی ملکوں میں رہ رہے لوگوں نے اپنے گھر والوں کو تقریبا 2.3 ارب ڈالر بھیجے۔ اس وجہ سے اب پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 31 فیصدی کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ وہیں، معاشی بحران کے درمیان بھی پاکستان کا غیر ملکی زر مبادلہ اچھی حالت میں پہنچ گیا ہے۔ اس میں زیادہ تر پیسہ دبئی اور متحدہ عرب امارات سے آیا ہے۔ وہیں، جون، جولائی اور اگست میں بھی دو ارب ڈالر سے زیادہ خارجی ملکوں میں رہ رہے پاکستانیوں نے اپنے گھر والوں کو بھیجے تھے۔


دنیا کے ساتھ معاشی بحران جھیل رہے پاکستان کے لوگ جو بیرون ممالک میں رہ رہے ہیں، انہوں نے اپنے پیچھے وطن میں رہ رہے لوگوں کو زیادہ پیسے بھیجے تاکہ انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ حکومت کے مطابق، آزادی کے بعد سے پہلی بار ایک مہینے میں اتناز زیادہ پیسہ بیرون ملکوں سے آیا ہے۔ اگر پچھلے سال کے ستمبر سے موازنہ کریں تو اس بار کا کلکشن 31 فیصدی زیادہ ہے۔ وہیں، اگست کے ریمیٹینس سے یہ 9 فیصد زیادہ ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 13, 2020 08:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading