ہوم » نیوز » عالمی منظر

کشمیرمیں کشیدگی: آرپارکےموڈ میں عمران خان، بولے- کشمیرپرفیصلہ لینےکا وقت آگیا

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی خطرات اوردنیا میں امن وامان کے لئے اس طرف توجہ دے۔

  • Share this:
کشمیرمیں کشیدگی: آرپارکےموڈ میں عمران خان، بولے- کشمیرپرفیصلہ لینےکا وقت آگیا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بین الاقوامی خطرات اوردنیا میں امن کے لئے اس طرف توجہ دے۔

جموں وکشمیرمیں ہندوستانی فوج کے ہلچل میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے پاکستان بارڈرپر بھی کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔ پاکستانی آرمی بھی کشمیرکی ہرحرکت پرنظرجمائے ہوئے ہے۔ پاکستان کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج نے کلسٹربم سے حملہ کیا۔


دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد اب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی کے پاربے قصورلوگوں پرہندوستان کی طرف سے کئے گئےحملے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان نے جس طرح سے کلسٹربم کا استعمال کیا ہے وہ 1983 کنونشن آن سرٹین کنونشنل ویپنس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ انہوں نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی خطرات اوردنیا میں امن وامان کے لئے اس طرف توجہ دے۔


پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ کشمیرکےلوگوں کےلئے دکھ کی طویل رات ختم کرنے کا وقت ہے۔ انہیں اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اپنےحقوق کا استعمال کریں اور کشمیرمیں امن بنائے رکھنے کے لئے کوئی اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن بنائے رکھنے کا واحد راستہ کشمیرکی پرامن اورفیصلہ کن معاہدہ ہے۔


انہوں نے دوہراتے ہوئے کہا کہ صدرجمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کشمیرپرثالثی کرنے کی پیشکش کی تھی۔ یہ ایسا کرنے کا وقت ہے، جب حالات بگڑتے ہیں اورایل اوسی پرمسلسل ہندوستان کی طرف سے جارحانہ کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ ایک علاقائی پریشانی سے نکلنے کا مناسب وقت ہے۔  







ہندوستان نے مارگرائے تھے پاکستان کے پانچ سے سات فوجی

شمالی کشمیرکےکپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹرمیں لائن آف کنٹرول پرفوج نے پاکستان کے سرحدی کارروائی فورس (بیٹ) کے ہندوستان کے فارورڈ چوکیوں پرحملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ فوج کی کارروائی میں پانچ سے سات کی تعداد میں پاکستانی فوجی اوردہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وزارت دفاع کے ترجمان راجیش کالیا نے ہفتہ کے روزیہاں بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہندوستانی فوج نےکیرن سیکٹرمیں اگلی چوکیوں پر پاکستانی بیٹ اسکواڈ کے حملے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمارے سلامتی فورسوں کی کارروائی میں پانچ سےسات پاکستانی فوجی اوردہشت گرد ہلاک ہوگئے'۔ سی این این نیوز18 کوان مارے گئے دہشت گردوں کی تصویربھی ملی ہے۔ حالانکہ ان کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
First published: Aug 04, 2019 06:35 PM IST