ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان بولے- ایک ہی انجکشن سے مجھے نرسیں دکھائی دینے لگیں حور، ویڈیو وائرل

پاکستانی صحافی نائلہ عنایت (Naila Inayat) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وزیراعظم کو بس ایک انجکشن کی ضرورت ہے سبھی نرسوں میں 'حور' دکھانے کے لئے۔

  • Share this:
عمران خان بولے- ایک ہی انجکشن سے مجھے نرسیں دکھائی دینے لگیں حور، ویڈیو وائرل
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو ۔

کراچی: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتے ہوئے سنے جارہے ہیں کہ ایک ہی انجکشن میں سبھی نرسیں حور نظر آنے لگی تھیں۔ عمران خان کا یہ ویڈیو کراچی واقع شوکت خانم اسپتال کا بتایا جارہا ہے، جس میں انہوں نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں یہ بات کہی تھی۔


عمران خان نے بتایا کہ 2013 میں انتخابی تشہیر کے دوران وہ اچانک گر گئے، جس کی وجہ سے ان کی پیٹھ میں چوٹ آئی تھی۔ درد زیادہ ہونے کے سبب عمران خان کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں درد کم کرنے کے لئے ایک انجکشن دیا گیا۔ اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے عمران خان نے کہا، 'ڈاکٹر نے مجھے ایسا ٹیکہ لگایا کہ میں اپنے درد کو ایک دم ہی بھول گیا۔ یہاں تک کہ وہاں موجود سبھی نرسیں مجھے حور نظر آنے لگیں۔ میں نے ڈاکٹر کو دوبارہ وہی ٹیکہ لگانے کے لئے کہا، لیکن انہوں نے مجھے دوسرا پین کلر (درد ختم کرنے کی دوا) نہیں دیا۔ یہاں کے ڈاکٹر واقعی قابل تعریف ہیں۔




پاکستانی صحافی نائلہ عنایت (Naila Inayat) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وزیراعظم کو بس ایک انجکشن کی ضرورت ہے سبھی نرسوں میں 'حور' دکھانے کے لئے۔ عمران خان کے اس ویڈیو کو 24 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں اس سے قبل پاکستان میں آب و ہوا میں تبدیلی کے معاملے میں وفاقی وزیر مملکت جرتال گل وزیر کا بھی اسی طرح کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی مسکراہٹ کو قاتلانہ بتایا تھا۔
First published: Jan 28, 2020 03:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading