بڑی خبر: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا پازیٹیو، کچھ دنوں قبل لی تھی چینی ویکسین
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان میں کورونا کے سنگین علامات نہیں ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 20, 2021 03:54 PM IST

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کورونا پازیٹیو
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کورونا رپورٹ پازیٹیو پائی گئی ہے، جس کے بعد انہیں ہوم آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان میں کورونا کے سنگین علامات نہیں ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ (فزیشین) کی طرف سے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی گئی ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد تمام اسٹاف اور ان سے ملنے والے لوگوں کے بھی ٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ ہی دن پہلے عمران خان نے ویکسین کی پہلی ڈوز لی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان نے چین میں تیار ہوئی کورونا ویکسین لی تھی۔