پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دی جوہری جنگ کی گیدڑ بھبکی اور بولے یہ۔۔۔۔

عمران خان نے کہا کہ ہندستان، پاکستان کے خلاف کارروائی کو صحیح ٹھہرانے کے لئے کشمیر میں جھوٹی مہم چلا سکتاہے۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمس کو بتایا، 'میری فکرمندی یہ ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے اور دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک اور دنیا کیلئے یہ خطرناک ہوگا۔

Aug 22, 2019 03:42 PM IST | Updated on: Aug 22, 2019 03:42 PM IST
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے دی جوہری جنگ کی گیدڑ بھبکی اور بولے یہ۔۔۔۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ہندستان کے ساتھ بات چیت جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ امریکی اخبار "دا نیو یارک ٹائمس" کو دیے  گئے انٹرویو میں عمران خان نے جوہری حملے کی گیدڑ بھبکی بھی دی۔این وائی ٹی کے مطابق عمران  خان  نے کہا، 'ان سے یعنی  (ہندستان) سے  بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ میرا مطلب ہے، میں نے سب کچھ کرلیا۔ بد قسمتی سے اب جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو امن اوربات چیت  کیلئے جو میں کر رہا تھا مجھے لگتا ہے انہوں نے اسے خوشامدانہ پالیسی مانا '۔

این وائی ٹی کے مطابق عمران خان نے دھمکی دی کہ اگر ہندستان نے پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی تو پاکستان جواب دینے کیلئے مجبور ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ہندستان۔پاکستان کے خلاف کارروائی کو صحیح ٹھہرانے کے لئے کشمیر میں جھوٹی مہم چلا سکتاہے۔ انہوں نے نیو یارک ٹائمس کو بتایا، 'میری فکرمندی یہ ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتاہے اور دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک اور پوری دنیا کیلئے یہ خطرناک ہوگا۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے عمران خان نے منگل کو کہا تھا کہ پاکستان کیلئے کشمیر سکیورٹی کی پہلی پنکتی ہے۔ ان کی کابینی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اگلے مہینے جب اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے تب اس دوران پاکستان کشمیر کے موجودہ حالات کا معاملہ اٹھائے گا۔

Loading...

 

Loading...