உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی صدر عارف علوی نےکہا- طالبان حکومت صرف سی پیک ہی نہیں دیگر منصوبوں میں شریک ہوں

    پاکستانی صدر عارف علوی نےکہا- طالبان حکومت صرف سی پیک ہی نہیں دیگر منصوبوں میں شریک ہوں

    پاکستانی صدر عارف علوی نےکہا- طالبان حکومت صرف سی پیک ہی نہیں دیگر منصوبوں میں شریک ہوں

    پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں پُرامن حکومت کے قیام کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں طالبان نہ صرف پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بلکہ دیگر منصوبوں میں بھی شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'افغانستان کے اندر پرامن زمانے میں ڈیولپمنٹ کی اتنی زیادہ کی ضرورت ہے، یہ امریکی ڈیولپمنٹ کی کوشش کرتے رہے، جنگ بھی چلتی رہی ڈیولپمنٹ بھی ہوتی رہی اور پیسے بھی چوری ہوتے رہے، بہت بڑی کہانی ہے، اگر وہاں ڈیولپمنٹ شروع ہوجائے تو پاکستان کے لیے بونانز ہوگا'۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد: پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں پُرامن حکومت کے قیام کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں طالبان نہ صرف پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بلکہ دیگر منصوبوں میں بھی شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 'افغانستان کے اندر پرامن زمانے میں ڈیولپمنٹ کی اتنی زیادہ کی ضرورت ہے، یہ امریکی ڈیولپمنٹ کی کوشش کرتے رہے، جنگ بھی چلتی رہی ڈیولپمنٹ بھی ہوتی رہی اور پیسے بھی چوری ہوتے رہے، بہت بڑی کہانی ہے، اگر وہاں ڈیولپمنٹ شروع ہوجائے تو پاکستان کے لیے بونانز ہوگا'۔
      انہوں نے کہا کہ 'جنگ کے اندر سب سے زیادہ نقصان افغانستان کے لوگوں کا ہوا اور دوسرا سب سے زیادہ نقصان پاکستانیوں کا ہوا، دوسرا بدترین متاثرہ ملک پاکستان تھا'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم کہتے ہیں 150 ارب ڈالر کا ہماری معیشت پر فرق پڑا اوراس دہشت گردی کی جنگ میں ہمارے تقریباً ایک لاکھ لوگ شہید ہوئے، پھر 35 یا 40 لاکھ افغان یہاں رہے تو ہماری معیشت پر اثر پڑا'۔ ڈان نیوز کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ 'افغانستان میں امن آیا تو ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی، سب سے زیادہ بھلا ان کا ہوگا اور دوسرا ہمارا ہوگا، سارا ری کنسٹرکشن ڈیولپمنٹ، روڑ، بلڈنگ، بزنس انفراسٹرکچر، پھر ان کا سارا ڈائسپورا یہاں ہے'۔




      پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں پُرامن حکومت کے قیام کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں طالبان نہ صرف پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بلکہ دیگر منصوبوں میں بھی شریک ہوں۔
      پاکستان کے صدرڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان میں پُرامن حکومت کے قیام کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں طالبان نہ صرف پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بلکہ دیگر منصوبوں میں بھی شریک ہوں۔

      انہوں نے کہا کہ 'افغانستان کی ساری آبادی پاکستان کے معاملات سے واقف ہے، پاکستان کی ٹیکنالوجی سے واقف ہے، افغانستان کے مقابلے میں پاکستان میں انفارمیشن سمیت ہر چیز کا بیس بہت بڑا ہے، کنسٹرکشن بیس بھی بہت بڑا ہے اورہمارے لوگ اس میں شامل ہوں گے'۔انہوں نے کہاکہ 'یہ اللہ کی طرف سے پاکستان کے لیے بڑا احسان ہوگا اور میں دعاگو ہوں کہ افغان بھائیوں کے لیے امن کی ضرورت ہے اور پھر پاکستان کے لیے بھی'۔
      ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 'افغانستان نے سب سے پہلے امریکہ کو واضح طور پر یہ بات کہی کہ ہماری سرزمین تمہارے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی، دوسری مرتبہ چین سے کہی پھر پاکستان اور اپنے پڑوسیوں کو بھی یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ 'پاکستان کی کیفیت دنیا میں بھی عجیب اختیار کیا یعنی دنیا کہتی ہے، تم لوگوں کی وجہ سے جنگ ہارے، یہ بات تو بالکل غلط ہے، افغانستان کی جنگ وہ خراب فیصلہ سازی کی وجہ سے ہارے'۔ انہوں نے کہاکہ 'امریکہ کو 2۔3 کھرب ڈالر خرچ کرکے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کی بات آج سمجھ آئی، بڑا مہنگا، لاکھوں لوگوں کو شہید کرکے اور تباہی پھیلا کر یہ بات آج سمجھ میں آئی'۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: