ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- افغانستان کی صورتحال کے لئے پاکستان کو ذمہ دارٹھہرانا غلط

افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا کہنا بہت غلط بات ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 16, 2021 06:46 PM IST
  • Share this:
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- افغانستان کی صورتحال کے لئے پاکستان کو ذمہ دارٹھہرانا غلط
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا- افغانستان کی صورتحال کے لئے پاکستان کو ذمہ دارٹھہرانا غلط





اسلام آباد: افغانستان کی موجودہ صورتحال کے لئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا کہنا بہت غلط بات ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے اوران کے اس بیان پر عمران خان نے جمعہ کے روز رد عمل کا اظہار کیا۔




افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کا کردار منفی رہا ہے۔

عمران خان نے یہ بات ازبکستان کے اپنے دو روزہ دورے میں "وسطی اور جنوبی ایشیاء کے علاقائی رابطے: چیلنج اور مواقع" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی جہاں پر مسٹر اشرف غنی نے افغان امن میں خلل ڈالنے کے لئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کی تھی اور اس کے کردار کو منفی قرار دیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ "صدر اشرف غنی صاحب! میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال سے جس ملک پر سب سے زیادہ اثر پڑے گا وہ پاکستان ہے۔ افغانستان میں تشدد کی وجہ سے پچھلے 15 سالوں میں پاکستان میں 70 ہزار لوگ مرچکے ہیں۔






Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 16, 2021 06:41 PM IST