ہوم » نیوز » عالمی منظر

اب تک کی سب سے بڑی خبر: تباہی کی طرف بڑھا پاکستانی روپیہ! دنیا میں ہوا سب سے زیادہ کمزور

پاکستان میں عام آدمی کیلئے کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ گزشتہ ایک مہینے میں پاکستانی کرنسی دنیا میں سب سے زیادہ کمزور ہوئی ہے۔ جس کی قیمت پاکستانیوں کو چکانی پڑ رہی ہے۔

  • Share this:
اب تک کی سب سے بڑی خبر: تباہی کی طرف بڑھا پاکستانی روپیہ! دنیا میں ہوا سب سے زیادہ کمزور
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

پاکستان میں عام آدمی کیلئے کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ گزشتہ ایک مہینے میں پاکستانی کرنسی دنیا میں سب سے زیادہ کمزور ہوئی ہے۔ جس کی قیمت پاکستانیوں کو چکانی پڑ رہی ہے۔  نیوز ایجنسی بلوم برگ  کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے روزانہ نچلی سطح کو چھو رہا ہے۔

روپئے میں گراوٹ کی وجی سے پاکستان میں کھانے۔پینے کی چزوں کے ساتھ۔ساتھ پٹرول۔ڈیژل کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ  ہورہا ہے۔ اگلے کچھ مہینوں میں پاکستانی روپیہ 200 فی ڈالر کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ ایسا ہونے پر پاکستان میں مہنگائی اور تیزی سے بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ پاکستان اپنی ضرورت کا زیادہ ترخام تیل بیرونی سے خریدتا ہے۔ ساتھ ہی روزمرہ کے استعمال میں آنےوالی کئی چیزیں بھی بیرونی ممالک سے منگائی جاتی ہیں۔ ایسے میں پاکستان کی عمران خان حکومت کیلئے امپورٹ مہنگا ہوجائے گا۔ لہذا مہنگائی اور تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔

بلوم برگ کو دئے ایک انٹریو میں ماہر اقتصادیات قیصر بنگالی کہتے ہیں کہ پاکستانی روپئے کا سنبھالنا بیحد مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ قرض بہت زیادہ ہے۔ وہیں حکومت کی ّمدنی گھٹ رہی ہے۔ مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ ایسے میں پاکستانی روپیہ سال کے آخر تک 200فی ڈالر تک جاسکتا ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔ پاکستان کافی برے وقت سے گزر رہا ہے۔  گزشتہ ایک سال کے دوران روپیہ 20 فیصدی کمزور ہو چکا ہے۔

پاکستان کو لگا 17 سال کا سب سے بڑا جھٹکا! پڑھیں پوری رپورٹ

قابل غور ہے کہ کچھ دن پہلے بلوم برگ نے پاکستانی روپئے کو ایشیا کی بدترین کرنسی قرار دے دیا۔ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کمزور ہو چکی ہے ۔ ہندوستان ،بھوٹان ، تھائی لینڈاور ساؤتھ افریقہ کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ معروف ایجنسی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیا۔


पाकिस्तान, पाकिस्तान रुपया वस डॉलर, पाकिस्तान रुपया, पाकिस्तान रुपया डॉलर, पाकिस्तान रुपया कीमत, पाकिस्तानी रुपया तो डॉलर, पाकिस्तानी रुपया तो उसद, पाकिस्तानी रुपया इमेज, आईएमएफ, बेलआउट पैकेज, अंतरराष्ट्रीय मुद्रा कोष, Pakistan, IMF, bailout package, International Monetary Fund, पाकिस्तान कंगाल, कंगाल पाकिस्तान, पाकिस्तान पर कर्ज, पाकिस्तान का वित्तीय संकट, पाकिस्तान दिवालिया, इमरान खान, आईएमएफ, राहत पैकेज, महंगाई, Pakistan, Pakistan Financial Crunch, Latest Business News, Business News in hindi, IMF Loan to Pakistan, Hindi News, Pakistan news, pakistan, IMF, Pakistan, financial crisis, Board of Directors, International Monetary Fund, politics, pakistan economic crisis, imf pakistan bailout package
First published: May 30, 2019 06:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading