ہوم » نیوز » عالمی منظر

تیسری شادی کررہا تھا شوہر، پہلی بیوی نے کیا یہ کام اور پھاڑے کپڑے

  • Share this:
تیسری شادی کررہا تھا شوہر، پہلی بیوی نے کیا یہ کام اور پھاڑے کپڑے

کراچی پاکستان میں ایک شخص کی تیسری شادی کے موقع پر اس کی پہلی بیوی پہنچ گئی اور وہاں مہمانوں کی موجودگی میں ہی نہ صرف اس کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی بلکہ اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئے۔ معاملہ اتنا زیادہ بڑھ گیا کہ شادی کررہے شخص کو بچانے کیلئے پولیس کی مدد لینی پڑی۔

میڈیا کی ایک خبر کے مطابق پولیس نے اس شخص کو محفوظ کیا۔

دا ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پیر کی رات مدیحہ اور اس کے رشتے دار کراچی میں آصف رفیق کی شادی کے موقع پر پہنچ گئے۔ مدیحہ کا دعوی تھا کہ ان دونوں کی 2014 میں شادی ہوئی تھی۔


رپورٹ کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا کہ رفیق نے جناح یونیورسٹی (Jinnah University) کی ایک ملازم سے اس کی مرضی کے بغیر شادی کرلی تھی اور جب اس نے دوسری شادی پر اعتراض ظاہر کیا تو رفیق نے معافی مانگی اور صرف اسی کے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا۔


اس میں کہا گیا ہے کہ مدیحہ اور اس کی فیملی نے رفیق کی بے رحمی سے پٹائی کی اور اس کے کپڑے پھاڑ دئے۔ پولیس نے بھی اسے حراست میں لینے کے بعد اس کے ساتھ مار پیٹ کی۔
First published: Feb 13, 2020 08:27 AM IST