پاکستان کے راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں دھماکےکی خبر ہے۔ اس دھماکے کے بعد کچھ لوگ سوشل میڈیا پردعویٰ کررہے ہیں کہ دھماکے میں جیش محمد کا سربراہ اورعالمی دہشت گرد مسعود اظہربھی بری طرح زخمی ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ اتوارکوہوا ہے، حالانکہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
ایک ٹوئٹرصارف نے لکھا کہ دھماکے میں جیش محمد کا سربراہ مسعود اظہر بری طرح زخمی ہوگیا، جس کی وجہ سے میڈیا کوبھی دھماکے کی کوریج کرنے سے روکا گیا۔ کچھ اور لوگ بھی سوشل میڈیا پراس طرح کے دعوے کررہے ہیں۔ حالانکہ ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں ہوپارہی ہے۔
دھماکے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہے، جس میں اسپتال سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، لیکن اسپتال نے اس پرکوئی خبرنہیں دی ہے۔ اسپتال کی طرف سے آگ لگنے کا بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے بھی اس پرکوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ مسعود اظہرکو کچھ ہی وقت قبل اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نےعالمی دہشت گرد قراردیا ہے۔ یواین کےاس فیصلے کے بعد پاکستانی حکومت نے مسعود اظہرکی سیکورٹی میں اضافہ کردیا تھا۔ اس سے قبل جموں وکشمیرکے پلوامہ میں سی آرپی ایف کے قافلے پرہوئے خودکش حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی تھی۔ اس حملے میں 40 جوان شہید ہوئےتھے۔ اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے بالا کوٹ میں پاکستانی دہشت گردوں کو زبردست جواب دیا تھا۔ جس کے بعد پاکستانی دہشت گردوں کے کیمپ تباہ ہوگئے تھے اورسینکڑوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔