உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی کی لڑکی سے پاکستانی نوجوان کو Love ہوا، سرحد پار کرنے کی کوشش میں بی ایس ایف نے کیا گرفتار

    Sriganga Nagar News: سوشل میڈپا پر ممبئی کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی دوستی پاکستانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی۔ نوجوان نے لڑکی سے ملنے کے لئے ہندوستان - پاکستان سرحد کو پار کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن تاربندی پار کرنے کے دوران انڈین بارڈرسیکورٹی فورسیز کے جوانوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ فی الحال نوجوان سے سیکورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔

    • Share this:
      شری گنگا نگر: سوشل میڈپا پر ممبئی کی رہنے والی لڑکی سے ہوئی دوستی پاکستانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی۔ نوجوان نے لڑکی سے ملنے کے لئے ہندوستان - پاکستان سرحد کو پار کرنے کی کوشش کی، لیکن تاربندی (سرحد) پار کرنے کے دوران انڈین بارڈر سیکورٹی فورسیز کے جوانوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ فی الحال نوجوان سے سیکورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔

      ہندوستانی سرحد میں گھس گیا پاکستانی نوجوان

      موصولہ اطلاعات کے مطابق، ہفتہ کی رات شری گنگا نگر کے انوپ گڑھ علاقے میں ہندوستان - پاکستان سرھد پر بی ایس ایف کی کیلاش اور شیر پورہ پوسٹ کے درمیان ایک پاکستانی نوجوان زیرو لائن پار کرکے تار بندی کے پاس پہنچ گیا۔ جیسے ہی اس نے تار بندی پار کرنے کی کوشش کی تو سرحد پر مستعد بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے نوجوان کو للکارتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ بی ایس ایف کی پوچھ گچھ میں نوجوان نے اپنا نام محمد احمر ولد محمد اسلم عمر 22 سال بتایا۔

      پاکستانی کرنسی اور موبائل فون برآمد

      نوجوان پاکستان کے بہاول پور کا رہنے والا ہے۔ تلاشی میں اس کے پاس پاکستانی کرنسی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں نوجوان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کی دوستی ممبئی کی ایک لڑکی سے ہوئی۔ دھیرے دھیرے یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ فی الحال بی ایس ایف سمیت سیکورٹی ایجنسی پاکستانی نوجوان سے باریکی سے پوچھ گچھ کرنے میں مصروف ہوئی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے ایک دن میں 900 مردوں کے ساتھ سوئی خاتون، سوتے سوتے ہوگئی بور

      ابھی حال ہی میں گزشتہ ماہ ہی پاکستان کے بہاول پور کا ہی رہنے والا 30 سالہ نوجوان الا دین کو شری گنگا نگر کے راولا تھانہ علاقے میں بی ایس ایف کے جوانوں نے پکڑا تھا۔ حالانکہ الادین کے پاس تلاشی کے دوران کچھ بھی مشکوک نہیں ملا تھا اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے سبب وہ ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگیا۔ بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستانی رینجرس سے مل کر پاکستانی نوجوان الادین کو پش بیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن پاکستانی رینجرس نے اسے لینے سے منع کردیا تھا۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: