ہوم » نیوز » عالمی منظر

اردوغان کے بعد عمران خان کی فرانس کو دھمکی، کہا۔ مسلمانوں کو اشتعال مت دلاو

عمران خان نے صاف کہا کہ فرانس کے مسلمانوں کو مزید اشتعال نہیں دلانا چاہئے۔ اس سے پہلے اردوغان نے کہا تھا کہ میکرون کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں بیان بازی کرنے سے بچنا چاہئے۔

  • Share this:
اردوغان کے بعد عمران خان کی فرانس کو دھمکی، کہا۔ مسلمانوں کو اشتعال مت دلاو
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو

اسلام آباد۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان (Recep Tayyip Erdogan) کے بعد اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) نے بھی اتوار کو فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون (Emmanuel Macron) پر اسلام پر حملہ کرنے کا الزام لگایا۔ عمران خان نے صاف کہا کہ فرانس کے مسلمانوں کو مزید اشتعال نہیں دلانا چاہئے۔ اس سے پہلے اردوغان نے کہا تھا کہ میکرون کی ذہنی صحت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں بیان بازی کرنے سے بچنا چاہئے۔



عمران خان نے ٹویٹ کیا ' ہمیں افسوس ہے کہ صدر میکرون نے متنازعہ کارٹون کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جان بوجھ کر مسلمانوں کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت انہیں صبر وتحمل سے کام لیتے ہوئے شدت پسندوں کو درکنار کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہئے تھی۔ انہوں نے اسلام کی جانکاری نہ ہونے کے باوجود مسلمانوں پر حملہ کرتے ہوئے اسلاموفوبیا کو فروغ دیا جب کہ انہیں دہشت گردی پر حملہ کرنا چاہئے تھا'۔ پاکستانی وزیر اعظم نے یہ بیان میکرون کے ذریعہ فرانس کے ایک تاریخ کے استاذ کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کو لے کر دیا ہے۔ استاذ نے پچھلے دنوں اظہار خیال کی آزادی کے ایک موضوعاتی کلاس میں ایک متنازع کارٹون کی نمائش کی تھی۔ اس سے بھڑکے ایک شدت پسند نے استاذ کا قتل کر دیا تھا۔


کئی مسلم ملکوں نے کی تنقید

راجدھانی پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک استاذ کے قتل کے بعد صدر میکرون کی طرف سے کئے گئے متنازعہ تبصرے کو لے کر مسلم دنیا میں فرانس کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سبھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو لے کر مہم چل رہی ہے تو اس بیچ فرانس نے عرب ملکوں سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔ مسلم دنیا اب فرانس کے صدر میکرون کی مذمت کرنے اور کئی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 26, 2020 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading