உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے، طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    پاکستان کےسابق وزیراعظم عمران خان طیارہ حادثےمیں بال بال بچ گئے

    پاکستان کےسابق وزیراعظم عمران خان طیارہ حادثےمیں بال بال بچ گئے

    Ex-PM Imran Khan Escapes Plane Crash: عمران خان کو ایک خاتون جج کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے پر توہین عدالت کے الزامات کا سامنا ہے۔ سابق میں جمعرات کو پاکستان کی ایک عدالت نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INT, IndiaPakistanPakistanPakistanPakistan
    • Share this:

      پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) ہفتے کے روز ہوائی جہاز کے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ وہ جس طیارے میں سفر کر رہے تھے، اسے دوران سفر ہی فنی خرابی کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سفر کے شروع میں ہی اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کے لیے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنے کے بعد طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔


      اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین چکلالہ سے گوجرانوالہ جا رہے تھے۔ بعد ازاں وہ اپنی ریلی کے لیے بذریعہ سڑک گوجرانوالہ روانہ ہوئے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں ایک جلسے میں اپنی پارٹی کی انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) اور نوجوانوں سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ پاکستان کے بانی محمد علی جناح (Mohammad Ali Jinnah) نے قوم کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلائی تھی لیکن قوم اب ایک دوسرے غلاموں سے دوچار ہے۔ یہ بھی ایک قسم کی غلامی ہے۔

      پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز پاکستان کی حکومت کو دھمکی دی کہ جیل بھیجے جانے پر وہ مزید خطرناک ہوجائیں گے۔ عمران خان نے اپنے خلاف دائر دہشت گردی کے ایک معاملے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری تعیناتی پر ناراضگی بھی ظاہر کی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      PHOTOS: مسلم لڑکی نے مذہب اسلام ترک کرکے ہندو لڑکے سے کرلی شادی، راہل کے لئے اقرا بنی ‘اشکا‘

      یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد کے صدر مجسٹریٹ علی جاوید کی شکایت پر پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر 20 اگست کو منعقدہ ریلی کے دوران راجدھانی اسلام آباد کی ایک خاتون جج کو دھمکی دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022: محمد نبی کا حیران کن انکشاف، پاکستان سے ہار کے بعد لی تھی نیند کی گولیاں

      عمران خان کو ایک خاتون جج کے خلاف متنازعہ ریمارکس دینے پر توہین عدالت کے الزامات کا سامنا ہے۔ سابق میں جمعرات کو پاکستان کی ایک عدالت نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: