ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام امریکی بلیک لسٹ میں شامل

فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہانیہ کا نام دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2018 09:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کا نام امریکی بلیک لسٹ میں شامل
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ: فائل فوٹو۔

واشنگٹن : فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہانیہ کا نام دہشت گردی کی امریکی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اسمعٰیل ہانیہ مئی2017 میں حماس کے سربراہ منتخب ہوئے تھے۔ امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق اسمعٰیل ہانیہ کے حماس کے عسکری گروپ سے تعلق ہیں اوروہ عسکری جدو جہد کے بھی حامی ہیں۔

امریکی اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کے سربراہ اسمعٰیل ہانیہ پر اسرائیلی شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ وہ 17امریکیوں کی دہشت گر دحملوں میں ہلاکت میں بھی ملوث ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ ایسی تمام کمپنیوں یا فرد کیخلاف پابندیاں عائد کر سکتی ہے جو اسمعٰیل ہانیہ سے لین دین یا کاروبار کے سلسلہ میں پائی گئیں۔

First published: Feb 01, 2018 09:08 PM IST