ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی سفارت خانے کی تبدیلی سے امن کے عمل کو نقصان پہنچنے کا امکان : فلسطینی صدر محمود عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی منصوبہ بندی کے تحت اگر امریکی سفارت خانے کو اسرائیل سے یروشلم لائیں گے تو امن عمل کو نقصان ہو سکتا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 15, 2017 12:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی سفارت خانے کی تبدیلی سے امن کے عمل کو نقصان پہنچنے کا امکان : فلسطینی صدر محمود عباس
فلسطینی صدر محمود عباس: فائل فوٹو

ویٹیکن سٹی: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنی منصوبہ بندی کے تحت اگر امریکی سفارت خانے کو اسرائیل سے یروشلم لائیں گے تو امن عمل کو نقصان ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ کی منصوبہ بندی یروشلم کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے ہٹا کر یروشلم لے جانے کی ہے۔تاہم فلسطینی اس اقدام کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مسٹر عباس نے یہاں پوپ فرانسس سے وسطی ایشیا کے حالات پر بات چیت کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا ’امریکی سفارت خانے کا مقام تبدیل کرنے کے معاملے میں ہم ٹرمپ کی منصوبہ بندی پر نظر رکھ رہے ہیں۔اگر ایسا ہوتا ہے تو امن بحالی میں مدد نہیں ملے گی اور ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔

First published: Jan 15, 2017 12:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading