ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کئے

یروشلم۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے یروشلم کے ایک مقدس مقام کے قریب اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

  • Share this:
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کئے
فلسطینی صدر محمود عباس: فائل فوٹو

یروشلم۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے یروشلم کے ایک مقدس مقام کے قریب اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی طرف سے لگائی گئی بندش کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سبھی سرکاری تعلقات معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسلم اور یہودی کمیونٹی کے لوگوں کے لئے مقدس مقام تصور کئے جانے والے الحرم القدسی شریف کے پاس میٹل ڈیٹیکٹر لگائے جانے کے قدم کی فلسطین نے مخالفت کی ہے۔ جس پر جمعہ کو فلسطین اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اس جھڑپ میں تین لوگوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

مسٹر عباس نے ٹیلی ویژن پر نشر اپنی ایک تقریر میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے قریب کئے گئے سیکورٹی چیک کے انتظامات غیر قانونی ہیں اور انہیں فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

First published: Jul 22, 2017 12:31 PM IST