ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطینیوں کی ہلاکت پرصدر محمود عباس کا آج قومی سوگ منانے کا اعلان

غزہ۔ اسرائیل - غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج کی گولہ باری میں 15 فلسطینی شہریوں کی موت اور ہزاروں لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد آج فلسطین نے قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 31, 2018 10:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلسطینیوں کی ہلاکت پرصدر محمود عباس کا آج قومی سوگ منانے کا اعلان
فلسطین کے صدر محمود عباس۔ فائل فوٹو

غزہ۔ اسرائیل - غزہ سرحد پر فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل فوج کی گولہ باری میں 15 فلسطینی شہریوں کی موت اور ہزاروں لوگوں کے زخمی ہونے کے بعد آج فلسطین نے قومی سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ’یوم الارض‘ کی 42 ویں سالگرہ منانے کے لئے کل ہزاروں فلسطینی مظاہرین غزہ سرحد کے قریب بڑا مظاہرہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرین " یوم الارض" منا رہے تھے جس کی شروعات 30 مارچ 1976 کو ہوئی تھی جب اسرائیلی حکومت نے فلسطینی زمین کو اپنے قبضہ میں لینے کے لئے چھ نہتے فلسطینی شہریوں کا قتل کر دیا تھا۔


ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’’صدر محمود عباس نے شہیدوں کے لئے ایک دن کے قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور پورے ملک میں اسکولوں، یونیورسٹیوں اور ساتھ ہی تمام سرکاری ادارے آج بند رہیں گے۔


فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں 1400 سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین کو تتر بتر کرنے کے لئے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تھے۔

First published: Mar 31, 2018 10:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading