ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطینی نوجوان کے حملہ میں تین اسرائیلی شہری زخمی

حملہ آور کی شناخت ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مغربی کنارے کے تل كریم شہر کا رہنے والا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Oct 08, 2018 09:07 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فلسطینی نوجوان کے حملہ میں تین اسرائیلی شہری زخمی
فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں فائرنگ کے حملہ میں دو خواتین سمیت تین اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج نے اتوار کو بتایا کہ واقعہ مغربی کنارے کے برقان صنعتی علاقے میں ہواجہاں ایک مسلح شخص نے ایک فیکٹری کے دفتر میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور کی شناخت ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مغربی کنارے کے تل كریم شہر کا رہنے والا ہے۔

ژنہوانے پولیس اور فوج کے حوالے سے بتایا کہ حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔ پولیس حملہ کے اسباب کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔اسرائیلی ایمرجنسی میڈیکل سروس نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی ایک عورت اور مرد کی حالت سنگین ہے جبکہ ایک اور خاتون معمولی طورپر زخمی ہے۔

اسرائیلی وزارت نے اس واقعہ کو 'سنگین دہشت گردانہ حملہ' قرار دیا ہے۔ ایک فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'حالات کو دیکھا جا رہا ہے‘۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملہ آور مذکورہ فیکٹری سے حال ہی میں نکالے جانے سے پہلے وہاں کام کرتا تھا۔

یہ واقعہ متنازع غزہ پٹی میں کشیدگی کے درمیان واقع ہوا ہے جہاں فلسطینی سال 2007 سے اسرائیلی کی طرف سے عائد ناکہ بندی کے خلاف گزشتہ 30 مارچ سے روزانہ ریلیوں کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس دوران احتجاجی مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم 190 فلسطینی شہری مارے جا چکے ہیں۔

First published: Oct 08, 2018 09:07 AM IST