ہوم » نیوز » عالمی منظر

کینیڈا میں طیارہ حادثہ کا شکار، سابق وزیر سمیت 7ہلاک

مونٹريال۔ کینیڈا کے میگڈالین جزیرے پر ایک طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار سابق وزیر سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2016 04:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کینیڈا میں طیارہ حادثہ کا شکار، سابق وزیر سمیت 7ہلاک
مونٹريال۔ کینیڈا کے میگڈالین جزیرے پر ایک طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار سابق وزیر سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے۔

مونٹريال۔  کینیڈا کے میگڈالین جزیرے پر ایک طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار سابق وزیر سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے میں کینیڈا کے سابق کابینی وزیر جین لیييارے اور ان کی بیوی سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے طیارے میں سوار چھ مسافر اور پائلٹ کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم سابق وزیر کے علاوہ دیگر مسافروں کے نام اب تک نہیں بتائے گئے ہیں۔


کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثہ کا شکار ہونے کا سبب معلوم کیا جارہا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے تفتیشی ٹیم کو وہاں تک پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ سابق وزیر لیپيارے جولائی 2004 سے فروری 2006 تک پال مارٹن کی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ تھے۔

First published: Mar 30, 2016 04:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading