پناما لیکس : نواز شریف کے خاندان کو جواب دینے کے لئے سپریم کورٹ نے دیا آخری موقع

اکستان کی سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرس لیک معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں حسن‘ حسین اور مریم نواز کو اپنا جواب دینے کے لئے آخری موقع دیا ہے

Nov 04, 2016 07:25 PM IST | Updated on: Nov 04, 2016 07:25 PM IST
پناما لیکس : نواز شریف کے خاندان کو جواب دینے کے لئے سپریم کورٹ نے دیا آخری موقع

اسلام آباد: پاکستان کی سپریم کورٹ نے پنامہ پیپرس لیک معاملے میں وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں حسن‘ حسین اور مریم نواز کو اپنا جواب دینے کے لئے آخری موقع دیا ہے اور انہیں عدالت میں اپنا جواب پیر تک داخل کرنے کو کہا ہے۔ عدالت عظمی نے واضح کردیا ہے کہ اس کے بعد انہیں کوئی تاریخ نہیں دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کل حلف نامہ داخل کرکے کہا تھا کہ بیرونی ملکوں میں ان کی کوئی بھی کمپنی یا فلیٹ نہیں ہے اور وہ مستقل طور پر ٹیکس ادا کرتے ہیں اور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی قانون کے مطابق اپنی جائیداد کی تفصیلات دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اپنے وکیل کے ذریعہ سے حلف نامہ داخل کیا ہے۔ عرضی گذاروں نے پنامہ پیپرس لیک کے بعد انہیں نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مسٹر شریف کے حلف ناموں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے بچوں میں سے کوئی بھی ان پر منحصر نہیں ہے ۔ پنامہ پیپرس میں وزیر اعظم کے بچوں کی کئی کمپنیوں اور ان کی سرمایہ کاری کا ذکر ہے۔

Loading...

Loading...