உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مارا گیا پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ اباعود ، ڈی این اے ٹیسٹ سے ہوئی تصدیق

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ عبدالحمید اباعود مارا گیا ہے۔

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ عبدالحمید اباعود مارا گیا ہے۔

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ عبدالحمید اباعود مارا گیا ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ ہفتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹرمائنڈ عبدالحمید اباعود مارا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔ بدھ کو پیرس کے مضافات سینٹ ڈینس میں ایک اپارٹمنٹ کے دہشت گردوں پر پولیس نےدبش دی، جس میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔


      ہلاک شدہ دہشت گردوں میں پیرس حملوں کا ماسٹر مائنڈ اباعود بھی شامل تھا۔ تاہم بدھ کو اس کے مارے جانے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ مگر آج اباعود کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا اور اس کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی۔


      قابل ذکر ہے کہ بدھ کو فرانسیسی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اطلاع ملی تھی کہ پیرس دہشت گردانہ حملہ کا ماسٹر مائنڈ سینٹ ڈینس میں ایک اپارٹمنٹ میں چھپایا ہواہے۔ اس بنیاد پر بدھ کی صبح تقریبا 4.30 بجے علاقے کا محاصرہ کیا گیا، جس کے بعد پورا علاقہ دھماکوں اور بھاری فائرنگ کی آواز تھرا اٹھا۔


      غور طلب ہے کہ پیرس حملوں میں 129 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے۔

      First published: