ہوم » نیوز » عالمی منظر

سنگین بیماری کی زد میں ہیں پرویز مشرف، دبئی کے اسپتال میں ہوئے بھرتی

مشرف کی بیماری کے بارے میں گزشتہ سال اکتوبر میں پتہ چلا تھا۔ اس کے علاج کے لئے انہیں ہر تین ماہ پر لندن جانا پڑتا تھا

  • Share this:
سنگین بیماری کی زد میں ہیں پرویز مشرف، دبئی کے اسپتال میں ہوئے بھرتی
پرویز مشرف کی فائل فوٹو

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو دبئی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وہ کسی سنگین بیماری کی زد میں ہیں۔ ڈان اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، مشرف کی پارٹی نے بتایا کہ ان کا علاج پہلے سے ہی چل رہا تھا لیکن ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد ہفتہ کے روز انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔

یہ اطلاع آل پاکستان مسلم لیگ( اے پی ایم ایل) کے سکریٹری جنرل ملک نے دی ہے۔ اے پی ایم ایل کے اوورسیز صدر افضال صدیقی نے بتایا کہ مشرف امیلائڈوڈیس کی زد میں ہیں جس کی دوا چل رہی ہے۔ اسی کے ری ایکشن کے مدنظر انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔

مشرف کی بیماری کے بارے میں گزشتہ سال اکتوبر میں پتہ چلا تھا۔ اس کے علاج کے لئے انہیں ہر تین ماہ پر لندن جانا پڑتا تھا۔ ان کی اس نئی بیماری کے بارے میں پچھلے سال اکتوبر میں پتہ لگا تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس بیماری کی وجہ سے وہ مسلسل کمزور ہو رہے تھے۔

First published: Mar 18, 2019 11:53 AM IST