ہوم » نیوز » عالمی منظر

دوران پرواز عورت کے مخصوص اعضا چھونے کے الزام میں گرفتار شخص نے یہ کیا کہہ دیا

متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ طیارہ میں اسے نیند آ گئی تھی اور جب بیدار ہوئی تو دیکھا کہ ایک شخص اس کو اس کے سینے سے پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے

  • Agencies
  • Last Updated: Oct 30, 2018 10:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دوران پرواز عورت کے مخصوص اعضا چھونے کے الزام میں گرفتار شخص نے یہ کیا کہہ دیا
علامتی تصویر

ہوسٹن سے نیو میکسیکو جانے والے ایک طیارہ میں دوران پرواز ایک مسافر کو خاتون کے مخصوص اعضا چھونے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اپنی گرفتاری کے بعد مسافر نے حکام کو تفتیش میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ عورت کے مخصوص اعضا کو چھونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔


این بی سی نیوز ڈاٹ کام کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا۔ فلوریڈا کے 49 سالہ ملزم بروس میخائیل الیکزینڈر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ طیارہ میں اسے نیند آ گئی تھی اور جب بیدار ہوئی تو دیکھا کہ ایک شخص اس کو اس کے سینے سے پکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلے تو اس نے اسے ایک حادثہ سمجھا ۔ خاتون نے مزید بتایا کہ پہلے واقعہ کے 30 منٹ بعد مذکورہ شخص نے ان کو سینے سے پھر پکڑا اور انہیں سیٹ سے اٹھانے کی کوشش کی۔


متاثرہ خاتون نے پیچھے بیٹھے مسافر کو بتایا کہ وہ نہیں جانتی کہ اسے کیوں ہاتھ لگایا گیا لیکن اسے اس حرکت سے باز آنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ 2015 میں ایک متنازع انٹرویو کے دوران ٹی وی میزبان بیلی بس کے ایک سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کو ان کے مخصوص اعضا سے پکڑنے سے متعلق بیان دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی خوبصورت خاتون کو دیکھتے ہیں تو 'ان کا جی چاہتا ہے کہ اس کے جسم کو چھوئیں'۔
First published: Oct 30, 2018 10:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading