ہوم » نیوز » عالمی منظر

پرل ہاربر میں مارے گئے لوگوں کو آبے نے پیش کیا خراج عقیدت

پرل ہاربر، ہوائی۔ جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پرل ہاربر واقع یو ایس ایس ایریزونا یادگار کا دورہ کرنے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں آج خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 28, 2016 03:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرل ہاربر میں مارے گئے لوگوں کو آبے نے پیش کیا خراج عقیدت
رائٹرز

پرل ہاربر، ہوائی۔  جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے پرل ہاربر واقع یو ایس ایس ایریزونا یادگار کا دورہ کرنے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپان کے حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں آج خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد تعزیت کا اظہار کیا۔ آبے نے امریکہ کے صدر براک اوبامہ، امریکہ کے شہریوں اور دنیا بھر کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا "جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر میں دوسری عالمی جنگ کے دوران مارے گئے لوگوں کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں اور پوری ایمانداری سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ " جاپان کے وزیر اعظم کے اس دورے پر مسٹر اوبامہ نے کہا کہ 1941 میں پرل ہاربر پر جاپان کے حملے کی یادگار پر وزیر اعظم آبے کی حاٖضری سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت کی طاقت کا پتہ چلتا ہے۔


انہوں نے کہا "اس تاریخی لمحے سے صلح کی طاقت کے بارے میں پتہ چلتا ہے ... اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنگ کے گہرے زخم سے بھی مستقل امن اور دوستی کا راستہ نکل سکتا ہے۔" پرل ہاربر کے یو ایس ایس ایریزونا یادگار پر حٖاضری دینے سے پہلے مسٹر آبے نے ہوائی جزیرے کی بہت سی یادگاروں کا دورہ کر کے جاپانی حملوں میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امریکی فوج میں سروس کے دوران مارے گئے فوجیوں کی یاد میں بنے نیشنل میموریل سمیٹري پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ 75 سال پہلے دوسری عالمی جنگ کے دوران سال 1941 میں امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر جاپان نے حملہ کیا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں امریكي سر زمین پر یہ پہلا حملہ تھا۔ اس حملے نے امریکہ کو دوسری عالمی جنگ میں شامل ہونے پر مجبور کیا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا۔

First published: Dec 28, 2016 03:45 PM IST