உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    واجپئی کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے ہندستان پہنچے افغانستان سے حامد کر زئی  اور بنگلہ دیش سے اے ایچ محمود علی 

    افغانستان کے سابق صدر حامد کر زئی  اور بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی   سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے آئے ہندستان

    • Share this:
      افغانستان کے سابق صدر حامد کر زئی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں وہ اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم کیلئے ہندستان آئے ہیں۔بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بنگلہ دیش ہندوستان کے سابق وزیراعظم کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے۔
      اٹل بہاری واجپئی حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے قدآور لیڈر تھے جن کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا تھا۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنس (ایمس) نے جمعرات کی شام کو ان کے انتقال کا اعلان کیا جہاں وہ زیر علاج تھے۔
      ان کی آخری رسومات کی ادائیگی جمعہ کو نئی دہلی شام 4 بجے اسمرتی استل پر ہوگی۔

      افغانستان کے سابق صدر حامد کر زئی نئی دہلی پہنچ چکے ہیں وہ اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم کیلئے ہندستان آئے ہیں۔

      سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم پورے  سرکاری اعزاز کے ساتھ شام 4 بجے ادا کی جائیں گی۔ ان کے جسد خاکی کو آئی ٹی او ، دہلی گیٹ شانتی ون چوک ہوتے ہوئے اسمرتی استھل لا جا رہاہے۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم میں ہزاروں کی تعدا میں لوگ شامل ہیں۔دین دیال مارگ سے ہوتے ہوئے ان کا جسد خاکی اسمرتی استھل لے جایا جارہا ہے۔

      (یواین آئی کے انپٹ کے ساتھ)

      First published: