کرنال۔ یوں تو آج بھی ملک میں بہت سارے ایسے گاوں ہیں جہاں بجلی آنے کا انتظار ہے، لیکن ہریانہ کا ایک گاؤں ایسا ہے جہاں لوگوں نے بجلی کا بل جمع کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اگر کوئی بل جمع کرے گا تو اس پر جرمانہ لگایا جائے گا۔
ہریانہ کے منڈی ڈبوالی کے گاؤں احمدپور دارےوالا کے چار ہزار دیہاتیوں نے بجلی کا بل ادا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں کے گاؤں والوں نے اس وجہ سے بجلی کے بل کو آگ کے حوالے کر دیا ہے۔
احمدپور دارے والا گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے، جس سے ان غریب کسان خاندانوں پر ہر سال مہنگائی کی مار پڑتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گاؤں کے لوگ کم بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن ان کا بل ہزاروں میں آتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنا گزربسر کریں یا پھر بجلی کا بل ہی ادا کرتے رہیں۔
بجلی کی قیمتوں میں ہو رہے اضافہ سے پریشان لوگوں نے منگل کو ایک میٹنگ بلائی اورمیٹنگ میں یہ فرمان سنایا گیا کہ وہ بجلی کا بل نہیں دیں گے۔ اتنا ہی نہیں اس میٹنگ میں یہ فرمان بھی جاری کیا گیا کہ اگر کوئی شخص بجلی کا بل ادا کرتا ہے تو اس پر جرمانہ لگایا جائے گا۔
تاہم گاوں والوں کے اس فرمان پر ابھی کسی افسر نے کچھ نہیں کہا ہے ۔ لیکن آنے والے دنوں میں دیکھنا ہوگا کہ اس مسئلے سے کس طرح نمٹا جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔