உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے ہیرو ہیں حافظ اور لادن: مشرف

    نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن سمیت کئی دہشت گردوں کو پاکستان کا ہیرو قرار دیا ہے۔

    نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن سمیت کئی دہشت گردوں کو پاکستان کا ہیرو قرار دیا ہے۔

    نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن سمیت کئی دہشت گردوں کو پاکستان کا ہیرو قرار دیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن سمیت کئی دہشت گردوں کو پاکستان کا ہیرو قرار دیا ہے۔ پاکستان کے ایک ٹی وی کو دئیے اپنے انٹرویو میں مشرف نے دہشت گردی کو لے کر پاکستان کے نقطہ نظر کا انکشاف کیا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس بھی ظاہر کیا کہ اب دہشت گرد پاکستان کے ہی لوگوں کو مار رہے ہیں۔ حالانکہ اپنے انٹرویو کے دوران مشرف دہشت گرد حافظ سعید کے معاملے پر بولنے سے بچتے رہے۔ بتا دیں کہ حافظ سعید 26/11 دہشت گردانہ حملے میں ہندستان کومطلوب ہے۔


      سابق صدر مشرف نے طالبان، اسامہ بن لادن، الظواہری اور ساتھ ہی کشمیر میں لڑنے والے جنگجووں کو بھی اپنا ہیرو بتایا۔ کیونکہ یہ اپنی جان پر کھیل کر کشمیر کے لئے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لیکن اب وقت بدل گیا ہے اب یہ دہشت گرد ہمارے لوگوں کو ہی جان سے مار رہے ہیں، لیکن ہمیں اسے روکنا چاہئے۔


      سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بے نظیر بھٹو کو خود سے خطرے کے بارے میں بتانے کے لئے فون کیا تھا۔ بے نظیر پر حملے کے بارے میں معلومات آتی رہتی تھیں۔ اس بارے میں بے نظیر کو بتایا گیا تھا۔ میرا یقین ہے کہ بیت اللہ محسود نے بے نظیر پر حملہ کیا، لیکن اس کے پیچھے کون تھا یہ پتہ لگانا چاہئے؟

      First published: