ہوم » نیوز » عالمی منظر

پرویز مشرف بولے۔ پاکستان نے ایک نیوکلیائی بم گرایا تو ہندوستان 20 بم گرا کر ہمیں ختم کر دے گا

پاکستان کے سابق صدر کا بیان پلوامہ حملہ کے ایک ہفتہ کے بعد آیا ہے۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔

  • Share this:
پرویز مشرف بولے۔ پاکستان نے ایک نیوکلیائی بم گرایا تو ہندوستان 20 بم گرا کر ہمیں ختم کر دے گا
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف: فائل فوٹو۔

پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایک نیوکلیائی بم گرایا تو ہندوستان 20 بم گرا کر ہمیں ختم کر سکتا ہے۔ کراچی سے شائع ہونے والے اخبار ’ ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف نے یہ بات کہی۔


مشرف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ’’ ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات ایک بار پھر سے خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوکلیائی حملہ نہیں ہو گا۔ اگر ہم ہندوستان پر ایک نیوکلیائی بم سے حملہ کرتے ہیں تو ہندوستان 20 بموں سے حملہ کر کے ہمیں ختم کر سکتا ہے۔ تب واحد تدبیر یہ ہے کہ ہمیں پہلے ان پر 50 نیوکلیائی بموں سے حملہ کرنا چاہئے تاکہ وہ ہمیں 20 بموں سے نہ مار سکیں۔ کیا آپ پہلے 50 بموں کے ساتھ حملہ کرنے کے لئے تیار ہیں‘‘۔


پاکستان کے سابق صدر کا بیان پلوامہ حملہ کے ایک ہفتہ کے بعد آیا ہے۔ اس حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ جموں وکشمیر میں ہوئے اس حملہ کے فورا بعد جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی تھی۔

First published: Feb 25, 2019 09:54 AM IST