ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان میں مہنگائی نے توڑ دی لوگوں کی کمر، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 سے 26 روپئےکا اضافہ

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ان ایندھوں میں 21 سے 26 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کے محکمہ مالیات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب صارفین پر یہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 27, 2020 11:37 AM IST
  • Share this:
پاکستان میں مہنگائی نے توڑ دی لوگوں کی کمر، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 21 سے 26 روپئےکا اضافہ
پاکستان میں مہنگائی سے ٹوٹ گئی لوگوں کی کمر، پٹرول اور ڈیزل کے دام میں 21 سے 26 روپئےکا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ان ایندھوں میں 21 سے 26 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کے محکمہ مالیات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے سبب صارفین پر یہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔


پٹرول کے دام 25.58 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 100.10 روپے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔ اس کی قیمت پہلے 74.52 روپے فی لیٹر تھی۔ پٹرول کے دام میں 25.6 فیصد کا اضافی کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 21.31 روپے کے اضافے کے ساتھ 80.15 سے بڑھ کر 101.46 روپے کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 23.50 روپے اضافے سے 35.56 روپے سے 59.06 فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ہلکہ ڈیزل اب 55.98 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اس میں 38.14 روپے پر 17.84 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔


پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ان ایندھوں میں 21 سے 26 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے۔ (تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔
پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے ان ایندھوں میں 21 سے 26 روپے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا ہے۔ (تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔


نئے دام 26 جون سے عمل میں آئیں گے۔ ایندھن کے داموں میں اضافہ اچانک کیا گیا ہے۔ مئی میں داموں میں ترمیم کے وقت اسے 30 جون تک کے لئے 30 جون تک مؤثر بتایا گیا تھا۔ سرکار عام طور پر ماہ کے آخری دن قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور یہ رات 12 بجے کے بعد نافذ ہوتی ہے۔ اس بار اچانک اضافے کے ساتھ ہی اسے فوری طور پر عمل میں لایا گیا۔ گزشتہ ماہ پاکستان میں ایندھن کے دام بین الاقوامی بازار میں آئی مندی کے سبب ڈیزل کے چھوڑکر گھٹائے گئے تھے۔
First published: Jun 27, 2020 11:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading