Hajj 2022: آب زم زم کی تقسیم کیلئےجدید ترین ٹکنالوجی کااستعمال، ایک دن میں 2 لاکھ سےزائدبوتلیں تیار
زم زم کی تقسیم کے لیے 24 گھنٹے کام جاری ہے۔ تصویر: Haramain
یہ منصوبہ حجاج کرام کی خدمت اور انہیں زمزم کے بابرکت پانی کی محفوظ اور صحت مند انداز میں فراہمی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں جاری ہے، جس کے لیے سیکڑوں اہلکار تعین کیے گئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں زمزم کے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے کنگ عبداللہ پروجیکٹ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ حجاج کرام کے لیے ایک دن میں 200,000 سے زائد بوتلیں تیار کی جارہی ہیں۔
یہ منصوبہ حجاج کرام کی خدمت اور انہیں زمزم کے بابرکت پانی کی محفوظ اور صحت مند انداز میں فراہمی کرنے کے لیے 24 گھنٹوں جاری ہے، جس کے لیے سیکڑوں اہلکار تعین کیے گئے ہیں۔ کنگ عبداللہ پروجیکٹ کے جنرل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرحمن الخطابی نے کہا کہ یہ خدمات اور کوششیں مملکت سعودی عرب کی قیادت کی خواہشات کے مطابق ہیں تاکہ حجاج کو بہترین اور شاندار خدمات فراہم کی جائیں مکہ مکرمہ کے کُدی (Kuddi) علاقے میں زمزم کے پانی کے لیے کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز پروجیکٹ پر 700 ملین ریال سے زیادہ لاگت آئی ہے۔ اس کا قیام مقدس مقامات پر خدمات کے ایک حصے کے طور پر حاجیوں کو آب زم زم فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔
یہ منصوبہ مرحوم شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن کی طرف سے شروع کیے گئے اسی طرح کے منصوبے کی معیاری ترقی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد زمزم کے پانی کی پاکیزگی اور رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کی حفاظت کو یقینی بنانے اور رہائشیوں اور زائرین کے لیے آسان رسائی کی جائے گی۔ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت پانی کی نکاسی اور تقسیم کے لیے جدید ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
حج کا خرچہ کم از کم 5,000 ڈالر فی شخص ہے۔ عالمی سطح پر کورونا وبا کے نافذ ہونے سے پہلے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت سعودی عرو نے 2.6 ملین عازمین حج سے سالانہ تقریباً 12 بلین ڈالر کمائے جو حج کے لیے مکہ اور مدینہ جاتے تھے اور عمرہ کے لیے تقریباً 19 ملین زائرین شامل ہیں۔ عمرہ حج کی دوسری شکل ہے جو سال کے کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔
سعودی عرب میں زیادہ تر بند جگہوں پر اب ماسک لازمی نہیں ہیں لیکن یہ اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں لازمی ہوگا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔