உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ سے آرہا ایئر فرانس کا طیارہ ہوا بے قابو، Pilot چیخا اور بولا اسٹاپ۔اسٹاپ اور پھر ہوا یہ

    ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے کسٹمرس سے معافی مانگتے ہوئے جانچ شروع کی ہے ۔ شکر ہے کہ دوسری کوشش میں طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ آڈیو کے مطابق، پرواز AF011 کے پائلٹ نے پیرس میں طیارے کو لینڈنگ کے دوران کچھ دیر کے لیے کنٹرول کھو دیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: اگر طیارہ لینڈنگ سے پہلے بے قابو ہو جائے، پائلٹ کا کنٹرول ختم ہو جائے تو کیا ہو گا؟ ایسا ہی کچھ نیویارک سے پیرس جانے والی ایئر فرانس کی پرواز کے ساتھ ہوا۔ اس بوئنگ 777 کے کاک پٹ آڈیو نے اب سنسنی پیدا کر دی ہے۔ اس میں طیارے کے پائلٹ کو Stop-Stop چیختے ہوئے سناجا سکتا ہے ۔ فرانس کے بیورو آف انکوائری اینڈ اینالیسس فار سول ایوی ایشن سیفٹی (BEA) نے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے پر بوئنگ 777 کی لینڈنگ کو 'سنگین واقعہ'قرار دیا ہے۔ ایوی ایشن ویب سائٹaerotime.aero  پر پوسٹ کی گئی آڈیو کے مطابق ایئر فرانس کا طیارہ بے قابو تھا اور غلط سمت میں گھومتا دکھائی دیا۔

      ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے کسٹمرس سے معافی مانگتے ہوئے جانچ شروع کی ہے ۔ شکر ہے کہ دوسری کوشش میں طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ آڈیو کے مطابق، پرواز AF011 کے پائلٹ نے پیرس میں طیارے کو لینڈنگ کے دوران کچھ دیر کے لیے کنٹرول کھو دیا۔ کنٹرول کھونے کے لمحوں میں، پائلٹ نے کئی وارننگ دی اور وہ چیخنے بھی لگے تھے۔ پائلٹ نے سنگین خطرے کی صورت میں صورتحال پر قابو پانے کی پوری کوشش کی اور تقریباً 1200 فٹ یا 370 میٹر کی کم اونچائی پر کامیاب رہا۔ ایئر فرانس نے اطلاع دی کہ پائلٹوں نے جان بوجھ کر لینڈنگ کا ارادہ تبدیل کیا، اور مکمل موڑ لینے کے بعد، انہوں نے دوسری کوشش میں طیارے کو عام طور پر بحفاظت اتار لیا۔
      یہ بھی پڑھیں: حجاب کے بہانے القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری نے اگلا زہر، 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو بتایا بہن، ویڈیو جاری کرکے پڑھی کویتا

       کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہوئی اس طرح کی بات چیت

      بے قابو طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی بہت اہم ہے۔ اس میں تناؤ سے بھرے پائلٹ کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ پائلٹ کنٹرول ٹاور سے کہتا ہے، 'میں آپ سے دوبارہ بات کروں گا۔' اس کے بعد وہ بتاتا ہے کہ تکنیکی خرابی کے بعد  ایک مسئلہ ہے، طیارہ جواب نہیں دے رہا۔ اس پر کنٹرول ٹاور خاموش رہتا ہے۔ پائلٹ کا ایک بار پھر کہتا ہے کہ ہم ریڈار کی رہنمائی میں لینڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس پر ٹاور کہتا ہے کہ لگتا ہے آپ کا طیارہ بھٹک گیا ہے، بائیں طرف ہے۔ اس کے بعد پائلٹ طیارے کو لینڈ کرنے کی پہلی کوشش چھوڑ دیتا ہے اور ایئرپورٹ کا ہی چکر لگاتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری کوشش کی اور طیارہ معمول کے مطابق بحفاظت لینڈ کر گیا۔

      یہ بھی پڑھیں: Milk Price Hike: پھر بڑھیں گے دودھ کے دام، Amul کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتائی وجہ، جانیں تفصیلات
      Published by:Sana Naeem
      First published: