ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایکواڈورمیں فوج کا طیارہ گرکرتباہ، سبھی 22 افراد ہلاک

کیٹو۔ لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2016 02:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایکواڈورمیں فوج کا طیارہ گرکرتباہ، سبھی 22 افراد ہلاک
کیٹو۔ لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کیٹو۔ لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے کہ طیارے میں 19جوانوں کے علاوہ دو پائلٹ اور ایک میکینک سوار تھا۔ حادثے میں کوئی نہیں بچا۔ ہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔


طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹ کی مشق کے لیے جا رہے تھے۔ اسرائیل ساختہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن میں دو بج کر 30 منٹ پر مشرقی صوبے پستازا میں گرا۔ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

First published: Mar 16, 2016 02:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading