உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فرانس میں رن وے سے آگے نکل کر پاس کی جھیل میں گرگیا جہاز،وسطی جاپان میں طوفان سے تباہی، پڑھیں اہم خبریں

    .علامتی تصویر۔

    .علامتی تصویر۔

    جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی جانکاری سے پتہ چلا کہ دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب-مغرب میں واقع شیزواوکا سٹی پر طوفان کی زیادہ مار پڑی ہے۔ وہاں جمعرات سے ہی بارش جاری ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | New Delhi
    • Share this:
      فرانس کے بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ہوائی اڈے کو اس وقت غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب ایک کارگو طیارہ اپنے رن وے سے آگے نکل کر قریبی جھیل کے پانی میں گر گیا۔ اس بوئنگ 737 طیارے کے عملے کے تینوں ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ طیارہ کچھ ضروری سامان لینے کے لیے مونٹ پیلیئر شہر کے باہر ہوائی اڈے پر اترا تھا۔ اب ہوائی اڈے کو مسافروں اور کارگو کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب تک کہ حادثے کا شکار طیارے کو یہاں سے نہیں ہٹایا جاتا۔ حادثے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

      پاکستان: قرض ادا کرنا بھی مشکل، ری شیڈولنگ کی درخواست
      کنگال پاکستان کے سامنے قرض ادا کرنے کے لئے بھی مشکل ہوگئی ہے۔ اس نے امیر ممالک کے پیرس کلب کو ادا کیے جانے والے 1000 کروڑ ڈالر کے برابر قرض کو ری شیڈولنگ کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیا سے درخواست کی ہے کہ اسے قرض کے نومبر میں ملنے والے بقایہ 300 کروڑ ڈالر کو فوری دلادیا جائے۔ ایکسپریس ٹربیون نے فائنانس منسٹر مفتاح اسمعیل کے حوالے سے یہ خبر دی ہے۔

      سینٹرل جاپان میں طوفان سے تباہی،2 کی موت
      وسطی جاپان میں آئے تباہ کن طوفان ’طلس‘ سے ملک بھر میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ یہاں ہفتہ کو لگاتار ہوئی بھاری بارش اور طوفان کی وجہ سے دو کی موت ہوگئی اور ہزاروں گھروں کی بجلی چلی گئی۔ کیودو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت ٹوکیو کے شیزواوکا سٹی کا حال زیادہ خراب ہے۔

      جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی جانکاری سے پتہ چلا کہ دارالحکومت ٹوکیو کے جنوب-مغرب میں واقع شیزواوکا سٹی پر طوفان کی زیادہ مار پڑی ہے۔ وہاں جمعرات سے ہی بارش جاری ہے۔ طوفان طلس کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہاں لینڈ سلائیڈن میں قریب 40 سال کی عمر کے شخص کی موت ہوگئی ہے اور 29 سال کے شخص کی کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان میں ہندو خاتون اور 2 نوعمر لڑکیوں کا اغوا، زبردستی تبدیلیٔ مذہب کا کیا اظہار

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹی سے شادی کی اجازت، گھومنے کے لئے شوہر سے اجازت! یہ ہیں ایران کے مختلف قانون

      اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے احتیاطاً 1.20 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔ کئی جگہ بجلی کے پول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ ٹوکیو سے 30 کلو میٹر جنوب میں یوکوہاما سٹی میں ہفتہ دوپہر تک 3000 لوگوں کو محفوظ نکالا گیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: