உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسمان سے اچانک گھروں پر آ گریا طیارہ، وائرل ویڈیو میں دیکھیں بھیانک منظر

    گھروں پر گرنے والے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔  معلومات کے مطابق طیارے کے دو انجن تھے اور رہائشی علاقے کے قریب آگ لگ گئی۔

    • Share this:
      امریکہ کے کیلفورنیا (California)  میں پیر کو  ایک بڑا حادثہ پیش آیا ، جس میں ایک طیارہ رہائشی علاقے میں گھروں پر گرا۔ ایک قریبی اسکول بھی اس کی زد میں آگیا۔ اس حادثے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گھروں پر گرنے والے طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

      معلومات کے مطابق طیارے کے دو انجن تھے اور رہائشی علاقے کے قریب آگ لگ گئی۔ یہ(طیارہ حادثہ (Plane Crash) سینتانا ہائی اسکول کے قریب ہوا جو کہ لاس اینجلس کے سینتی نیبر ہڈ کے قریب ہے۔

      اطلاعات کے مطابق ، دو انجن والا سیسنا 340  طیارہ میں 6 مسافر سوار ہو سکتے ہیں۔ اس طیارہ نے ایریزونا کے یوما کیلئے پرواز بھری تھی۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز طیارے اور اس سے ملحقہ گھروں میں آگ بجھانے کی بہت کوشش کرتے نظر آئے۔ ایک ٹرک بھی اس کی زد میں آگیا۔

      سٹی فائر فائٹر آفیسر جان گارلو کا کہنا ہے کہ چھوٹا طیارہ ایک گھر سے ٹکرایا۔ اس کے بعد سان ڈیاگو کاؤنٹی سٹی میں ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: