ہوم » نیوز » عالمی منظر

Suez Canal Blocked: سویز نہر میں پھنسے جہاز کو اونچی سمندری لہروں کی مدد سے نکالنے کا منصوبہ

سویز نہر (Suez Canal) میں پھنسے جاپانی کمپنی شوئی کےکے کا دا ایور گرین جہاز کو سمدر میں اٹھنے والی اونچی لہروں (Sea Waves) کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

  • Share this:

سویز نہر (Suez Canal) میں پھنسے جہاز  (Suez Canal Blocked)  کی کمپنی نے کہا ہے کہ سنیچر کو سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کی مدد سے جہاز (Ship) کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ جاپانی کمپنی شوئی کسین کے۔کے کا دا ایور گیون جہا سوئز شہر کے پاس منگل کو نہر میں پھنس گیا تھا جس ٹریفک میں خلل پڑا۔ یہ پانی کا راستہ عالمی نقل و حمل (transportation) کے لئے اہم ہے۔ سویز نہر  (Suez Canal)  میں پھنسے جاپانی کمپنی شوئی کےکے کا دا ایور گرین جہاز کو سمدر میں اٹھنے والی اونچی لہروں  (Sea Waves) کی مدد سے نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

شوئی کسین نے صدر یوکیرو ہگاکی نے جمعے کی رات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب اونچی سمندری لہریں  اٹھنی شروع ہوں گی تو جہاز اور اس کے ملازمین کی مدد سے جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ہم وہاں کے نقل و حمل اور پریشانی کیلئے معافی مانگتے ہیں۔

شوئی کسین نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ کمپنی نے جہاز کا وزن کم کرنے کیلئے اس کے کنٹینروں کو ہتانے پر غور و خوض کیا ہے لیکن یہ مشکل کام ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اگر جہاز کو باہر نکالنے کی کوششیں ناکام رہیں تو وہ اس متبادل پر غور کر سکتی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 27, 2021 03:49 PM IST