ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ریپ کیلئے خواتین کے کپڑوں کو بتایا ذمے دار، خوب ہو رہی ہے تنقید

عمران خان نے کہا، اگر خاتون بہت کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس کا مردوں پر اثر ہوگا۔ ہاں اگر وہ روبوٹ ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ یہ کامن سینس کی بات ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ریپ کیلئے خواتین کے کپڑوں کو بتایا ذمے دار، خوب ہو رہی ہے تنقید
عمران خان نے کہا، اگر خاتون بہت کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس کا مردوں پر اثر ہوگا۔ ہاں اگر وہ روبوٹ ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ یہ کامن سینس کی بات ہے۔

پاکستان (Pakistan) میں ریپ کے معاملے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اسے لیکر اب وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) نے ایسی صلاح دے ڈال ہے جس کے بعد وہ خود اس بیان کو لیکر سوالوں کے گھیرے میں آگئے ہیں۔ دراصل عمران خان نے ریپ سے بچنے کیلئے خواتین کو پردہ کرنے کی صلاح دے ڈالی ہے۔ ایکسیوس آن ایچ بی او کو دئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا، اگر خاتون بہت کم کپڑے پہنتی ہیں تو اس کا مردوں پر اثر ہوگا۔ ہاں اگر وہ روبوٹ ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔ یہ کامن سینس کی بات ہے۔ عمران خان کے اس گھٹیا تبصرے نے دنیا بھر کی تنقیدوں کو دعوت دی ہے اور اب سوشل میڈیا پر لوگوں کا غصہ پھیل گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر اور صحافی جم کر ان کی تنقید کر رہے ہیں۔


انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی ساؤتھ ایشیا کی قانونی صلاحکار ریما عمر نے ٹویٹ کیا، وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان میں جنسی استحصال کی وجوہات پر آیا بیان بیحد ہی مایوسی بھرا ہے جس میں ایک بار پھر انہوں نے متاثرہ کو ہی قصورور ٹھیرایا ہے۔ یہ صاف طور پر گھٹیا ہے۔


وزیر اعظم عمران خان (PM Imran Khan) نے ایسی صلاح دے ڈالی ہے جس کے بعد وہ خود اس بیان کو لیکر سوالوں کے گھیرے میں آگئے ہیں۔ دراصل عمران خان نے ریپ سے بچنے کیلئے خواتین کو پردہ کرنے کی صلاح دے ڈالی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد ایک ویڈیو بھی جم کر وائرل ہوا جس میں وہ بکنی پہنے ایک خاتون کے ساتھ سمندر کے بیچ سے نہا کر نکل رہے ہیں۔


یہی نہیں  عمران خان  نے فحشیت کیلئے ہندستان اور یوروپ کو ذمے دار ٹھہرایا۔ عمران خان نے عوام کے ساتھ سیدھے سمواد کے دوران ایک سوال کے جوان میں کہا کہ ملک میں بڑھتے ریپ کے معاملوں کو روکنے کیلئے انہیں عوام کے ساتھ کی ضرورت ہے۔  عمران خان نے کہا، 'ہمیں پردے کے نظام کی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا تاکہ فتنوں سے بچایا جاسکے۔ عمران خان نے کہا، دہلی کو ریپ کیپیٹل کہا جاتا ہے اور یوروپ میں فحاشی pornography نے ان کے خاندانی نظام کو تباہ کردیا ہے۔ اسی لئے پاکستانی عوام کو فحاشی پر قابو پانے میں مدد کرنی چاہئے۔ '


عمران خان کے اس بیان کے بعد اب انہیں سوشل میڈیا پر جم ٹرول کیا جارہا ہے۔ عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرکے  لوگ عمران خان  کے پردے والی صلاح پر ان  سے سوال پوچھ رہے ہیں۔ عمران خان کی اس بہت پرانی ویڈیو میں وہ انڈرویئر میں نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ بکنی پہنے خاتون بھی موجود ہے۔ دونوں سمندر سے نہا کر نکل رہے ہیں۔

فہد نے ویڈیو ٹویٹ کرکے کہا کہ عمران خان پردہ کرنے پر لیکچر دے رہے ہیں لیکن خود بیچ پر اس طرح سے بکنی پہنے خاتون کے ساتھ نہا رہے ہیں۔ عمران خان کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے جب وہ کرکٹ اسٹار تھے۔ عمران کا یہ ویڈیو اب خود ان کے لئے ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ ریپ کی بڑھتی واردات کو روکنے کیلئے عمران خان حکومت نے ایک بڑا قانون بنایا ہے اس کے تحت ریپ کے مجرم قصورواروں کو دوا دیکر نیٹ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 26, 2021 02:23 PM IST