
عمران خان: فائل فوٹو
وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے اور ہاوڈی مودی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پرمودی کا استقبال کرنے کے لیے تجارت اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر کرسٹوفر اولسن اوردیگر عہدیدارایئرپورٹ پرپہنچے۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے ہندوستان میں امریکی سفیر کینتھ جسٹراورامریکہ میں ہندوستان کے سفیر ہرشوردھن شرنگلہ شامل تھے۔
Loading...#WATCH United States: PM Narendra Modi arrives in Houston, Texas. He has been received by Director, Trade and International Affairs, Christopher Olson and other officials. US Ambassador to India Kenneth Juster and Indian Ambassador to the US Harsh Vardhan Shringla also present. pic.twitter.com/3CqvtHkXlk
— ANI (@ANI) September 21, 2019
دوسری جانب،پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے کےلیے امریکہ پہنچ گئے ہیں۔ لیکن ایک بھی امریکی اہلکاران کے استقبال کے لئے ائیرپورٹ نہیں پہنچا جس کے باعث عمران خان کو شرمندگی کا سامناکرناپڑا۔پاکستان اوروزیر اعظم عمران خان کی اس توہین پرپوری دنیا کے ساتھ خود پاکستان کے بھی بہت سے صحافی سوشل میڈیا پر اپنے وزیر اعظم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
Who all from the US govt received PM Pakistan in New York? https://t.co/AL9GBQ4ygK pic.twitter.com/v34Snp4y30
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) September 22, 2019
اسی دوران ائیرپورٹ پرعمران خان ایک منفرداندازمیں نظر آئے۔ وہیں،عمران خان استقبال کرنے ایئرپورٹ پہچنے والے پاکستانیوں کے ساتھ چلتے ہوئے عمران خان ایسے واک کررہے تھے جیسے کہ وہ ریمپ واک کررہے ہو۔اب پاکستانی عوام اپنے وزیراعظم سے سوال کررہے ہیں کہ ایک چھوٹا امریکی افسربھی ان کے استقبال کے لئے کیوں نہیں آیا۔