உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan : گلزار احمدکونگران وزیراعظم کے طورپرکیاگیا نامزد،عمران کی سفارش پرصدر نے کیا نامزد

    عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو نگراں وزیر اعظم  کے طور پرنامزد کر دیا ہے

    عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو نگراں وزیر اعظم کے طور پرنامزد کر دیا ہے

    Caretaker PM of Pakistan: فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ 'صدر کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے مشاورت اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو نگراں وزیر اعظم کے طور پرنامزد کر دیا ہے

    • Share this:
      وزیراعظم عمران خان (Imran Khan)نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد (Gulzar Ahmad)کو نگراں وزیراعظم نامزد کردیا۔ فوادچودھری نے ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔ گلزار احمد 2019 میں پاکستان کے چیف جسٹس بنے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ 'صدر کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی سے مشاورت اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کو نگراں وزیر اعظم کے طور پرنامزد کر دیا ہے۔

      اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔جس میں کہا گیا تھا کہ وہ آرٹیکل 224-A(1) کے تحت نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کریں۔ صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا ہے کہ عمران خان نگراں وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔


      گلزار احمد سے پہلے عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے دو نام صدر کو بھیجے تھے۔ ان میں جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام بھی شامل تھے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے رہنما شہباز شریف نے صدر کا نام دینے سے انکار کردیا۔

      جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گلزار احمد فروری 2022 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ وہ 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: