برسلز/نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودیآج صبح بیلجیم کی راجدحانی برسلز پہنچ گئے جہاں وہ دہشت گردی سے نجات اور اقتصادی ترقی کے لیے تعاون میں اضافے کے ایجنڈے کو مؤثر طریقے سے آگےبڑھاٗئیں گے۔
آج ہی وہ بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل سے باہمی ملاقات کریں گے۔ بشمول امریکہ اور سعودی عرب کے ایک ہفتے کے دورے پر مسٹر مودی پچھلے پہر روانہ ہو ئے تھے۔ مسٹر مودی کے ساتھ سیکرٹری خارجہ ایس جيشكر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال بھی گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق مسٹر مودی کی بیلجیم سفر کا آغاز ہی برسلز حملے کے تناظر میں دہشت گردی پر بحث کے ساتھ ہوگی۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خطرے سے نمٹنے میں تعاون پر بات ہوگی۔ مسٹر مودی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک اور کاروباری تعلقات کو مزید متحرک بنانے کے مقصد سے بیلجیم اور یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ اور بڑے تاجروں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
مسٹر مودی بیلجیم میں رہنے والے 20 ہزار تارکین وطن کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔برسلز میں وہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان، کاروباری سربراہان اور بھارت سے متعلق تاریخ، ثقافت اور تہذیب کے ماہرین کے علاوہ بیلجئیم کے ہیرے کے کاروباریوں سے بھی ملیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔