ہوم » نیوز » عالمی منظر

وزیراعظم نریندر مودی آج میانمار کے تین روزہ دورہ پر نے پے تا پہنچے

نے پے تا۔ وزیراعظم نریندر مودی نویں برکس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد آج میانمار کے تین روزہ دورہ پر نے پے تا پہنچے۔

  • Share this:
وزیراعظم نریندر مودی آج میانمار کے تین روزہ دورہ پر نے پے تا پہنچے
وزیر اعظم مودی میانمار کے صدر سے ملاقات کرتے ہوئے۔ فوٹو، یو این آئی۔

نے پے تا۔  وزیراعظم نریندر مودی نویں برکس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد آج میانمار کے تین روزہ دورہ پر نے پے تا پہنچے۔ مسٹر مودی کا میانمار کا یہ پہلا دورہ ہے۔ میانمار کے صدر یو تھن کیاو کی دعوت پر مسٹر مودی نے پے تا پہنچے ہیں۔ مسٹر مودی پانچ سے سات ستمبر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں خاص طورپر ہندستان کی جانب سے میانمارمیں سماجی۔ اقتصادی مدد سے چلائے جانے والے وسیع پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گااور ملکر کام کرنے کے لئے نئے شعبوں کا پتہ لگایا جائے گا۔

اس کے علاوہ دونوں ملک سیکورٹی دہشت گردی،تجارت اور سرمایہ کاری ، ہنرمندی کو فروغ، بنیادی ڈھانچہ ، توانائی اور ثقافت پر موجودہ تعاون کو مضبوط کرنے پر بھی غور و خوض کریں گے۔ وزیراعظم اس دوران مشہور وراثتی شہر باغان بھی جائیں گے جہاں پر ہندستانی آثار قدیمہ نے آنند ا مندر کی پھر سے تعمیر کے لئے نہایت قابل تعریف کام کیا ہے۔

مسٹر مودی میانمار میں رہنے والے ہند نزاد لوگوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ یانگون میں ختم ہوگا۔ وزیراعظم چین میں برکس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے بعد آج میانمار کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

First published: Sep 05, 2017 09:49 PM IST