جی 7 سربراہی اجلاس: ٹرمپ نے کہا۔ کشمیر ہندو پاک کا باہمی مسئلہ، مودی بولے۔ ہم دوسرے ملک کو زحمت نہیں دیں گے

پیر کے روز یہاں وزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مابین کشمیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

Aug 26, 2019 04:36 PM IST | Updated on: Aug 26, 2019 07:33 PM IST
جی 7 سربراہی اجلاس: ٹرمپ نے کہا۔ کشمیر ہندو پاک کا باہمی مسئلہ، مودی بولے۔ ہم دوسرے ملک کو زحمت نہیں دیں گے

ڈونالڈ ٹرمپ ۔ نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اتوارکے روزفرانس پہنچے۔ پیرکےروز یہاں وزیر اعظم نریندرمودی اور امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے مابین کشمیراوردیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کےبعد وزیراعظم نریندرمودی اورامریکی صدرٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس پریس کانفرنس میں ٹرمپ نےکہا کہ میں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی تھی۔ انہوں نے بھروسہ دلایا کہ سب ٹھیک ہے۔ وہیں، وزیر اعظم مودی نےکہا کہ ہندوستان کو بھی غربت کےخلاف لڑنا ہےاورپاکستان کو بھی غریبی کے خلاف لڑنا ہے۔ ہم دونوں ملک مل کران مسائل کےخلاف لڑیں۔ ہم نے یہ پیغام پاکستان کے وزیراعظم کو بھی دیا ہے۔ عمران خان کے جیت حاصل کرنے کے بعد جب میں نے انہیں فون کیا توہم اس بات پررضامند ہوئے تھے کہ ہمیں غریبی اوردیگرمسائل کے خلاف مل کرلڑنا ہے۔ ہم دونوں ہی ممالک ان موضوعات پرلڑنے کے لئے رضا مند ہوئے تھے اورامید ہے کہ یہ جاری رہے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں اوریہ آگے بھی جاری رہیں گے۔

Loading...

وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان مل کراپنے مسائل سےلڑیں گے۔ پی ایم مودی نےکہا کہ کشمیرہندوستان اورپاکستان کا باہمی معاملہ ہے، ہم دنیا کے کسی بھی ملک کو اس بارے میں زحمت نہیں دینا چاہتے۔ 1947 سے پہلے ہم ایک ہی ملک تھے اورمیں امید کرتا ہوں کہ بات چیت سے سبھی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

ہند - پاک سے میرے اچھے تعلقات: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے وزیراعظم نریندرمودی اورعمران خان سے اچھے تعلقات ہیں اورامید ہے کہ دونوں ممالک سبھی موضوعات کوآپسی شراکت سے حل کرلیں گے۔ ہندوستان اورہمارے رشتے کافی اچھے ہیں اوریہ ایسے ہی رہیں گے۔

لوگوں کی بھلائی کے لئےکام کریں گے ہندوستان - امریکہ

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان اورامریکہ دونوں ممالک لوگوں کی بھلائی کے لئے کیا کام کرسکتے ہیں، اس پرغورکرتے رہیں گے۔ ہندوستان اورامریکہ کئی علاقوں میں آگے بڑھنے کی سمت میں کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ نے ہندوستانی برادری کوجس طرح سے عزت دی ہے، اس کے لئے میں امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اورامریکی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

Loading...