ہوم » نیوز » عالمی منظر

مودی نے چین میں دیا امن کا پیغام، شی جن پنگ سے ان امور پر ہوئی بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بات چیت کے بعد سرحد پر امن بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

  • Share this:
مودی نے چین میں دیا امن کا پیغام، شی جن پنگ سے ان امور پر ہوئی بات چیت
وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ

وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بات چیت کے بعد سرحد پر امن بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرے پر اعتماد قائم کرنے کے لئے اپنی اپنی فوجوں کو اسٹریٹجک گائڈلائنس جاری کریں گے۔  اس کے علاوہ، دونوں رہنماوں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔ خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نریندر مودی اور  شی جن پنگ کی بات چیت کی مکمل تفصیلات دیں۔ یہ ہیں ملاقات کی کچھ بڑی باتیں۔


ڈوكلام کو لے کر حالانکہ براہ راست طور پر کوئی بات نہیں ہوئی لیکن دونوں ملک باہمی اعتماد بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-چین سرحد پر امن کی بحالی پر زور دیا اور فیصلہ کیا کہ دونوں ملک میں اعتماد اور باہمی ڈائیلاگ قائم ہو اس کے لئے وہ اپنے اپنے ممالک کی ملٹری کو اسٹریٹجک ہدایات جاری کریںگے۔

دونوں ممالک نے افغانستان میں مشترکہ اقتصادی منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔ بھارت اور چین ایک مشترکہ منصوبے کے تحت افغانستان میں اقتصادی منصوبے شروع کر سکتے ہیں۔


خارجہ سکریٹری کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پریس بریفنگ میں خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے کہا، بھارت-چین سرحد معاملات میں دونوں رہنما اس نتیجے پر پہنچے کہ اس کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کئے جائیں جو باہم اور شفاف طریقے سے یہ مسئلہ حل کرنے کی ترکیب سجھائیں۔
دونوں رہنماؤں نے مانا کہ بھارت اور چین میں دنیا کی 40 فیصد آبادی رہتی ہے۔ ایسے میں دونوں ممالک کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔ شی جن پنگ اور مودی نے فوجوں کے درمیان بہتر بات چیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس میٹنگ میں ٹیکنالوجی، تجارت ، فلم ​​اور بہت سے دوسرے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی فلمیں چین آئیں اور چینی فلموں کو ہندوستان میں جگہ ملے۔
صدر جن پنگ نے کہا کہ انہوں نے بہت سی بھارتی فلموں کو دیکھا ہے اور وہ دونوں ممالک میں فلموں کا دائرہ بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اس میٹنگ میں گنگا ندی کی صفائی کو لے کر بھی چین سے سیکھنے کی بات کہی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کھیلوں کے معاملہ میں ہندوستان چین کی کامیابی سے بہت متاثر ہے۔
First published: Apr 28, 2018 02:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading