پی ایم مودی کو یواے ای کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنے پربوکھلایا پاکستان
جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے دنیا سے مدد مانگتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبئی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعزاز کی مخالفت کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Aug 25, 2019 05:41 PM IST

جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے دنیا سے مدد مانگتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبئی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعزاز کی مخالفت کی ہے۔
جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان نے دنیا سے مدد مانگتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبئی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اعزاز کی مخالفت کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات حکومت نے 23 اگست کومیں ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز، آرڈر آف زید سے نوازا گیا۔ وزیراعظم مودی کو یہ اعزاز دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو یہ اعزاز ملنے کے بعد پاکستان کو اپنی شکست کا احساس ہوگیاہے اور پاکستانی میڈیا نے اس کے لئے متحدہ عرب امارات حکومت کو نشانہ بنایاہے۔
پاکستان نے وزیراعظم مودی کودیئے گئے اس اعزاز پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نے کشمیر میں یکطرفہ فیصلہ لیاہے اس کے باوجود انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ پاکستان کے اخبار ڈان نے لکھا ، 'مودی کی آرڈر آف زید میں اعزاز ملنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان متحدہ عرب امارات کے لیے کتنا اہمیت رکھتا ہے۔ ہندوستان خام تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں کام کرتی ہے اوردنیا کی سب سے بڑی مارکٹ بھی ہندوستان ہے۔
Mohamed bin Zayed presents the Indian Prime Minister with the Zayed Medal in recognition of his role in promoting friendship and cooperation; witnesses the launch of a special commemorative stamp to mark the 150th birth anniversary of Mahatma Gandhi. pic.twitter.com/Evf4YJqdFz
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) August 24, 2019
I humbly accept The King Hamad Order of the Renaissance. This is a recognition of India’s strong friendship with Bahrain, which goes back hundreds of years and is expanding rapidly in the 21st century. pic.twitter.com/Ct3zTIGZnx
— Narendra Modi (@narendramodi) August 24, 2019
بیروت سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن سمہ حدید نے لکھا ہے کہ خلیجی ممالک اپنے ملک میں ہونے والے معاشی فوائد کے پیش نظر ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی مخالفت کرنے سے قاصر ہیں۔ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے بجائے اپنے معاشی فوائد کو توجہ دے رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں وزیر اعظم نریندرمودی کواعزاز ملنے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے متحدہ عرب امارات کا اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے۔صادق نے کہا کہ حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ہٹانے کی وجہ سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے اور متحدہ عرب امارات نے انہیں اپنا سب سے بڑا شہری اعزاز دیا۔ صادق نے کہا کہ ایسی صورتحال میں متحدہ عرب امارات جانا کشمیری عوام کے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا شہری اعزاز، متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کے نام سے موسوم کیاگیا۔ وزیر اعظم مودی کوزید آف آرڈر ملنے کے بعد برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نازشاہ نے بھی اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں جس طرح فیصلہ کیا ہے اس کے بعد ، شیخ محمد کو اپنے فیصلے پرغورکرنا چاہئے۔ ناز شاہ نے لکھا ہے ، اس ایوارڈ پر دوبارہ غورکیاجانا چاہئے۔ آپ کو انسانی حقوق کی پامالی کے پیش اپنے فیصلہ پرنظرثانی کرنی ہوگی۔
Yesterday I wrote to Sheikh Mohamed bin Zayed, Crown Prince of Abu Dhabi urging him to reconsider giving an award to Prime Minister Modi, whilst the people of Kashmir suffer at his hands. #WeStandWithKashmir pic.twitter.com/5wpoPGUDT2 — Naz Shah MP (@NazShahBfd) August 20, 2019
فاشسٹ مودی کو امارات کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کے خلاف امت مسلمہ کے بڑے بڑے لیڈر خاموش رہے لیکن برطانوی پارلیمنٹ کی ایک بہادر خاتون رکن @NazShahBfd نے اماراتی حکومت کو احتجاجی خط لکھ کر پاکستانیوں اور کشمیریوں کی اکثریت کے جذبات کی ترجمانی کر دی بہادر بہن ناز شاہ کا بہت شکریہ https://t.co/ROimQxj2vg
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) August 24, 2019