உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi: ٹوکیو میں جاپانی بچے کی ہندی میں بات چیت، وزیر اعظم مودی ہوئے متاثر، بچے نے یوں کیا اظہار خیال

    سب کی نظریں منگل کو جاپانی دارالحکومت میں ہونے والی کواڈ سمٹ پر ہوں گی۔

    سب کی نظریں منگل کو جاپانی دارالحکومت میں ہونے والی کواڈ سمٹ پر ہوں گی۔

    وزیر اعظم مودی صبح سویرے ٹوکیو پہنچے جہاں وہ اتحاد کے ارکان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

    • Share this:
      جاپانی دارالحکومت ٹوکیو (Japanese capital Tokyo) کے ایک ہوٹل پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا استقبال کرنے والوں میں جاپانی بچے بھی شامل تھے، جن میں سے کچھ ترنگے کی تصویر کشی کرنے والے پوسٹرز کے ساتھ کھڑے تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کردہ ایک ویڈیو میں پی ایم مودی نے بچوں کے آٹوگراف پر دستخط کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی۔ پی ایم مودی نے بچوں سے پوچھا کہ واہ! آپ نے ہندی کہاں سے سیکھی؟... آپ اسے اچھی طرح جانتے ہیں؟

      پانچویں جماعت کے طالب علم وزوکی نے وزیر اعظم سے اپنی مختصر بات چیت کے دوارن کہا کہ .....زیادہ ہندی نہیں بول سکتا ہوں، لیکن میں سمجھتا ہوں...وزیراعظم نے میرا پیغام پڑھا، اور مجھے ان کے دستخط بھی مل گئے، اس لیے میں بہت خوش ہوں..."

      وزیر اعظم مودی صبح سویرے ٹوکیو پہنچے جہاں وہ اتحاد کے ارکان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور کاروباری رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

      وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ ٹوکیو میں اترا۔ اس دورے کے دوران مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے جن میں کواڈ سمٹ، ساتھی کواڈ رہنماؤں سے ملاقات، جاپانی کاروباری رہنماؤں اور متحرک ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔

      یہ بھی پڑھئے:  Road Accident: بہار میں بھیانک سڑک حادثہ، پورنیہ میں ٹرک پلٹنے سے 8 لوگوں کی دردناک موت

      اپنے دورے کے پہلے دن وزیر اعظم ہند پیسیفک اکنامک فریم ورک کے آغاز کے لیے تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ اتوار کو ایک بیان میں، پی ایم مودی نے کہا تھا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ امریکہ کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور امریکہ علاقائی ترقی اور عالمی مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

      مزید پڑھیں: Rain Fall: دہلی میں صبح۔صبح آندھی کے ساتھ تیز بارش، کئی جگہ گرے درخت، فلائٹ خدمات متاثر۔۔۔

      سب کی نظریں منگل کو جاپانی دارالحکومت میں ہونے والی کواڈ سمٹ پر ہوں گی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کواڈ الائنس کے رہنما اقدامات اور ورکنگ گروپس کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے، تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کریں گے اور ساتھ ہی مستقبل میں تعاون کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی اور وژن فراہم کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: