سڈنی میں پی ایم مودی، آج اولمپک پارک میں ہندوستانی کمیونٹی سے کریں گے خطاب
سڈنی میں پی ایم مودی، آج اولمپک پارک میں ہندوستانی کمیونٹی سے کریں گے خطاب
آسٹریلیا میں ہندو مندروں پر حملوں کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ قیاس کرنا درست نہیں ہوگا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہوگی۔
آسٹریلیا کے دورے پر گئے وزیراعظم نریندر مودی آج سڈنی میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے بھی ملیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹوئٹ کیا، وزیراعظم مودی آسٹریلیا کے اپنے دوسرے دورے پر سڈنی شہر پہنچ گئے ہیں۔ اگلے دو دن ان کی آسٹریلیائی قائدین، تجارتی طبقے کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں رہیں گی اور ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے۔ انتھونی البانیس کے ساتھ وزیراعظم کی دوطرفہ میٹنگ 24 مئی کو ہوگی۔
وزیر اعظم کی مصروفیات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ دو طرفہ مصروفیات کے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں، سماج میں ہم آہنگی سے متعلق موضوع اور دونوں معاشروں کی سلامتی سے متعلق مسائل شامل ہیں۔ خالصتان حامیوں کی جانب سے حالیہ دنوں میں آسٹریلیا میں ہندو مندروں پر حملوں کے معاملے پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ قیاس کرنا درست نہیں ہوگا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہوگی۔
Landed in Sydney to a warm welcome by the Indian community. Looking forward to various programmes over the next two days. pic.twitter.com/gE8obDI5eD
آسٹریلیائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا، جس میں وسیع پیمانے پر اقتصادی تعاون کے معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں اور لوگوں کو مضبوط بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ لوگوں سے رابطے، قابل تجدید توانائی اور دفاعی اور سیکورٹی تعاون کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے لیے منگل کو سڈنی کے اولمپک پارک کے کڈوس بینک ایرینا میں کمیونٹی خیرمقدم رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہونے والی اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے 25 ہزار سے زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔