உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشحالی کے ساتھ امن کے لئے سرمایہ کار ہندوستان آئیں: نریندر مودی

    تصویر: اے پی، پی ٹی آئی۔

    داوس۔ وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے لال فیتا شاہی ختم کرکے سرمایہ کاروں کیلئے ’ریڈ کارپیٹ’ بچھا یا ہے اور وہ خوشحالی کے ساتھ امن چاہتے ہیں تو انہیں ہندستان کا رخ کرنا چاہئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      داوس۔  وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے  کہا کہ ان کی حکومت نے لال فیتا شاہی ختم کرکے سرمایہ کاروں کیلئے ’ریڈ کارپیٹ’ بچھا یا ہے اور وہ خوشحالی کے ساتھ امن چاہتے ہیں تو انہیں ہندستان کا رخ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہاں عالمی اقتصادی فورم کی 48ویں کانفرنس کے پورے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اقتصادی اور سماجی پالیسیوں میں غیرمعمولی تبدیلی کی ہے۔ انہوں نے ملک کے دروازے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کھولنے اور کاروبار کی آسانی کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے باہمت اور اثر دار اقدامات سے صورتحال پوری طرح تبدیل ہوئی ہے۔


      مسٹر مودی نے کہا کہ لال فیتاشاہی ہٹا کر سرمایہ کاروں کے لئے ’ریڈکارپیٹ‘ بچھایا گیا ہے۔ بیشتر شعبوں میں راست غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دےئے گئے ہیں۔ کاروبار، انتظامیہ اور کام کاج میں رکاوٹ ڈالنے والے 1400سے زائد قوانین کو ختم کردیا گیا ہے۔ شفافیت بڑھانے کے لئے تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ملک میں ایک ٹیکس نظام اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ کردیا گیا ہے۔ مسٹر مودی نے عالمی سرمایہ کاروں سے کہا کہ میں آپ سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ’ویلتھ‘ کے ساتھ ’ویلنیس‘ چاہتے ہیں تو ہندستان میں کام کریں۔ اگر آپ ’ہیلتھ‘ کے ساتھ زندگی کی ’ہولنیس‘ یعنی خوشحالی چاہتے ہیں تو ہندستان میں آئیں۔ اگر آپ ’پراسپیریٹی‘ کے ساتھ ’پیس‘ (امن) چاہتے ہیں تو ہندستان میں رہیں۔ آپ ہندستان آئیں ، ہندستان میں ہمیشہ آپ کا استقبال ہوگا۔


      مسٹر مودی نے کہا کہ ہم اپنی اقتصادی اور سماجی پالیسیوں میں صرف چھوٹی موٹی اصلاحات ہی نہیں کررہے ہیں بلکہ غیرمعمولی تبدیلی کررہے ہیں۔ ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ راستہ ہے ’ریفارم، پرفورم اور ٹرانسفورم‘ ہے۔ ہم اپنی معیشت کو جس طرح سے سرمایہ کاری کے لئے آسان بنا رہے ہیں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہندستان میں سرمایہ کاری کرنا، ہندستان کا دورہ کرنا، ہندستان میں کام کرنا ، ہندستان میں مینوفیکچرنگ کرنا اور ہندستان سے اپنی پیداوار اور خدمات کو ایکسپورٹ کرنا سبھی کچھ پہلے کے مقابلہ میں بہت آسان ہوگیا ہے۔


      وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے لائسنس پرمٹ راج کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔ ’ریڈ ٹیپ‘ ہٹاکر ہم ’ریڈ کارپیٹ‘ بچھا رہے ہیں۔ معیشت میں تقریباََ تمام شعبے راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے کھول دےئے گئے ہیں۔ تقریباََ 90فیصد شعبوں میں ازخود منظوری روٹ سے سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔ تین برس کے اندر 1400سے زائد قوانین کو ختم کیا گیا ہے جو کاروبار میں، انتظامیہ میں اور عام انسان کے روزمرہ کے کام کاج میں رکاوٹ ڈال رہے تھے۔

      First published: