உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات، پی ایم مودی کی بھی شرکت، ہند۔ جاپان تعلقات پر ہوگی گفتگو

    ’وہ ایک عزیز دوست اور ہندوستان-جاپان تعلقات کے عظیم چیمپئن مانتے تھے‘

    ’وہ ایک عزیز دوست اور ہندوستان-جاپان تعلقات کے عظیم چیمپئن مانتے تھے‘

    Shinzo Abe's state funeral: واضح رہے کہ شنزو آبے کو 8 جولائی کو جنوبی جاپان کے شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے آبے کے احترام کے طور پر 9 جولائی کو ایک روزہ قومی سوگ منایا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Jammu Cantonment | Hyderabad | Lucknow | Japan
    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے (Shinzo Abe) کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج یعنی منگل کو جاپان پہنچے۔ وزیر اعظم مودی، شنزو آبے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوں گے۔ منگل کو آبے کی آخری رسومات میں 20 سے زائد سربراہان مملکت اور حکومتوں سمیت 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

      اس سے پہلے پیر کو مودی نے ٹویٹ کیا کہ میں آج رات سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ٹوکیو جا رہا ہوں، وہ ایک عزیز دوست اور ہندوستان-جاپان دوستی کے عظیم چیمپئن تھے۔ میں تمام ہندوستانیوں کی طرف سے وزیر اعظم کشیدا اور مسز آبے کو دلی تعزیت پیش کروں گا۔ ہم ابے سان کے تصور کے مطابق ہندوستان-جاپان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

      سابق وزیر اعظم نے جاپان کی خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دیا، جس میں ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک جرات مندانہ وژن بھی شامل ہے۔ مودی نے جہاز سے اترتے وقت اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں ٹوکیو میں اتر گیا ہوں۔ انہوں نے جاپانی زبان میں بھی اسی طرح کی ٹویٹ پوسٹ کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ پی ایم مودی ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ آج سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ حکومتی نمائندوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ ہندوستان-جاپان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اس دوران خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری پر بھی زور دیا جائے گا۔

      واضح رہے کہ شنزو آبے کو 8 جولائی کو جنوبی جاپان کے شہر نارا میں انتخابی مہم کے دوران تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے آبے کے احترام کے طور پر 9 جولائی کو ایک روزہ قومی سوگ منایا۔ پیر کو ایک میڈیا بریفنگ میں خارجہ سکریٹری ونے کواترا نے کہا کہ مودی بڈوکن میں جنازے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد آکاساکا پیلس میں ایک تقریب کے علاوہ وزیر اعظم فومیو کشیدا اور آبے کی اہلیہ اکی سے ملاقات کریں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:


      انہوں نے کہا یہ دورہ پی ایم مودی کے لیے سابق وزیر اعظم آبے کی یاد کا احترام کرنے کا ایک موقع ہوگا، جنہیں وہ ایک عزیز دوست اور ہندوستان-جاپان تعلقات کے عظیم چیمپئن مانتے تھے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: