உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کا سرفہرست عالمی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ گول میز اجلاس

    وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ پر بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ ملاقات کی۔

    داؤس۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج داوس میں سرفہرست عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ گول میز اجلاس کی میزبانی کی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      داؤس۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج داوس میں سرفہرست عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ گول میز اجلاس کی میزبانی کی۔ مسٹر مودی نے بڑی کمپنیوں کے سامنے ہندستان میں عالمی کاروبار کے مواقع پیش کئے۔ عالمی اقتصادی کانفرنس کا 48 واں سالانہ اجلاس یہاں پوپ فرانسس کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔


      وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ پر بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کی چوٹی کی کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ ملاقات کی۔ مسٹر مودی نے ہندوستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے یہاں عالمی تجارت کے دلکش مواقع کے بارے میں چیف ایگزیکٹیو افسران کو بتایا۔

      ذرائع کے مطابق، مودی نے اس اجلاس میں واضح طور پر پیغام دیا کہ ہندوستان کا مطلب ہے تجارت۔ مودی کے مطابق، ہندوستان ترقی کے اس راستے پر ہے جہاں دنیا کے کسی بھی ملک کو اس کے ساتھ کاروبار کرنے میں کم سے کم دقتیں پیش آئیں گی۔
      First published: